بالی وڈ راؤنڈ اپ

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

معصوم سنی لیون

سنی لیون
Image caption سنی لیون کی پہلی ہندی فلم جسم 2 جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے

ہدایت کارہ پوجا بھٹ کی نئی فلم ’جسم ٹو‘ جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم کے ساتھ ہی امریکی پورن سٹار سنی لیون اپنے ہندی فلمی کرئیر کا آغاز کررہی ہیں۔ سینسر بورڈ نےفلم کو جو سرٹیفیکٹ دیا ہے اس کے تحت اسے صرف بالغ ہی دیکھ سکتے ہیں اور فلم کے پرومو کو ٹی وی پر نہیں دکھایا جاسکتا ہے۔ فلم میں سنی لیون نے نیم فحش سین دیے ہیں اور اس کے بارے میں پوجا بھٹ کا کہنا ہے کہ سنی لیون نے بہت آسانی اور بہت خوبصورتی سے ادکاری ہے۔

سنی لیون کی مزید تعریف کرتے ہوئے پوجا بھٹ نے کہا کہ انہوں نے ’جسم ٹو‘ اپنے ایک دوست کو دکھائی تھی اور ان کی دوست نے فلم دیکھ کر کہا کہ سنی لیون کتنی معصوم لگ رہی ہے۔ پوجا بھٹ کا کہنا تھا کہ سنی لیون اس فلم میں بھلے ہی نیم فحش سین کیے ہیں لیکن وہ بے حد معصوم ہیں اور یہی ان کی خوبی ہے۔

پیسہ اور بوسہ ساتھ ساتھ ، واہ واہ

Image caption ارونادے سنگھ نے سکندر فلم سے بالی وڈ میں قدم رکھا ہے

سنہ دو ہزار نو میں فلم سکندر سے ہندی فلم میں قدم رکھنے والے ارونادے سنگھ کی نئی فلم جسم ٹو جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔ بی بی سی نے ایک انٹریو میں ارونادے سے فلم کے بارے میں بات کی اور پوچھا کہ انہوں نے فلم میں کسنگ سین کیے ہیں تو کیا وہ کمفرٹ ایبل تھے یہ سین کرتے ہوئے؟ اس کے جواب میں ارونادے کا کہنا تھا کہ ’خوبصورت لڑکیوں کو کِس کرنے کے ساتھ ساتھ اچھے پیسے بھی ملتے ہیں تو یہ کس کو برا لگے گا‘۔

ارونادے سنگھ کی بالی وڈ کی یہ تیسری فلم ہے۔ آپ کو شاید معلوم نہ ہو کہ ارونادے سنگھ کانگریس کے آنجہانی لیڈر ارجن سنگھ کے پوتے ہیں۔

شوٹنگ تھوڑی دیر سے، پارٹی پلیز

تصویر کے کاپی رائٹ AFP Getty
Image caption عامر خان گزشتہ کچھ دنوں سے اپنے ٹی وی شو کے سلسلے میں کافی مصروف تھے

میڈیا میں اس طرح کی خبریں عام ہیں کہ ’بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان نے پہلی بار ایک پارٹی کے لیے اپنے فلم کی شوٹنگ میں جانے میں تاخیر کی ہے۔

جی ہاں عامر خان کو اپنی ایک نئی فلم کی شوٹنگ کے لیے شکاگو جانا تھا لیکن تبھی انہیں معلوم ہوا کہ ان کی بہن نگہت خان کا پچاسواں جنم دن ہے اور ان کے گھر والے اس موقع پر ایک تقریب کررہے ہیں جس میں خاندان کے سارے لوگ شامل ہوں گے۔ عامر خان نے اپنے ڈائریکٹر سے کہا کہ وہ دو دن بعد شکاگو جائیں گے نہ کہ فلم کے عملے کے ساتھ۔ عامر خان کا کہناہے کہ گزشتہ تقریباً ایک سال سے وہ اپنے ٹی وی شو اور فلموں کی شوٹنگ میں بے حد مصروف تھے اس لیے اپنی فیملی کو زیادہ وقت نہیں دے پائے اور اب اپنی بہن کے جنم دن کی تقریب میں شامل نہ ہوکر وہ اپنے گھر والوں کو مایوس نہیں کرسکتے ہیں۔

پرینیتی چوپڑا اپنی بہن سے کچھ سیکھو

تصویر کے کاپی رائٹ pr
Image caption پرینیتی نے عشق زادے فلم سے بالی وڈ میں اپنے کریئر کا آغاز کیا ہے

فلم عشق زادے سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والی ادکار پرینیتی چوپڑا کی اداکاری کی جم کر تعریف ہوئی۔ فلم ناقدین کا کہنا ہے کہ پرینیتا جلد ہی بالی وڈ کی نمبر ون ہیروئن بن جائیں گی۔ لیکن فیشن اور ملبوسات پر نظر رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ پرینیتا اداکارہ تو اچھی ہیں لیکن فیشن کی سمجھ بالکل نہیں ہے۔ فیشن ماہرین کا کہنا ہے کہ پرینیتا کو اپنی بہن پرینکا چوپڑا سے بعض ہدایات لینی چاہیں کہ بالی وڈ میں اچھی اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ گلیمرس اور خوبصورت کیسے بنا رہنا چاہیئے۔

اسی بارے میں