’خواہش ہے کہ ملائکہ میری ہیروئین بنے‘

رواں ہفتے ریلیز ہونے والی ’گینگز آف واسع پور 2 ‘ میں مرکزی کردار میں دکھائی دینے والے اداکار نوازالدین صدیقی کا کہنا ہے کہ انہیں ملائکہ اروڑہ خان بہت پسند ہیں۔

بی بی سی سے کے ساتھ خصوصی بات چیت میں نواز نے اپنے دل کی بات کچھ اس انداز میں بیان کی ’میں ملائکہ اروڑہ کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں۔ میں سچ کہہ رہا ہوں مجھے ملائکہ بہت بہت پسند ہیں۔ خاص طور پر مجھے ملائکہ کے دانت بہت اچھے لگتے ہیں۔‘

’ میں چاہتا ہوں کہ ایک دن ایسا آئے جب وہ میری ہیروئن بنیں۔‘

’گینگز آوف واسع پور 2‘ کو ریلیز ہونے میں کچھ ہی دن باقی ہیں اور نواز الدین کی دل کی دھڑکنیں تیز ہوتی جا رہی ہیں۔

نواز کہتے ہیں ’میں ابھی بہت ہی نروس ہوں۔ ایک تو رمضان ہے اور دوسرا پارٹ 2 کی ساری ذمہ داری میرے ہی کندھوں پر ہے۔ پتہ نہیں لوگ کس طرح لیں گے اسے۔‘

نواز فی الحال جتنا نروس ہیں کیا فلم کی شوٹنگ کے دوران بھی تھے؟ اس سوال کا جواب ’نہیں‘ میں دیتے ہوئے نواز نے بی بی سی سے کہا،’جب شوٹنگ چل رہی ہوتی ہے تب آپ صرف اور صرف اپنے کردار کے بارے میں سوچتے ہیں، آپ کے دماغ میں اور کچھ نہیں چل رہا ہوتا۔ آپ اپنے سین کی ہی تیاری میں لگے ہوتے ہیں۔ فلم کے مناظر میں ہی آپ کی زندگی سمٹ کر رہ جاتی ہے۔ اس وقت آپ فلم کے باکس آفس کے نتائج کے بارے میں نہیں سوچتے۔‘

Image caption لوگ مجھے کہتے تھے کہ آپ کے پاس ’گڈ لُكس‘ نہیں ہیں۔

امیتابھ بچن کی فلمز دیکھ کر بڑے ہونے والے نواز الدين کہتے ہیں کہ انہوں نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ وہ ہیرو بنیں گے۔ وہ کہتے ہیں’ میں نے ہمیشہ سے یہ سوچا کہ میں ایک اچھا اداکار بنوں اور بطور فنکار اگر کسی فلم میں اہم کردار کرنے کو بھی ملے تو ٹھیک ہے۔ لیکن فارمولا فلم کے جو ہیرو ہوتے ہیں، جسے ہمارے یہاں ہیرو مٹیريل کہا جاتا ہے ویسا بننے کا میں نے کبھی نہیں سوچا۔

انہوں نے مزید کہا ’شروع شروع میں، میں لوگوں سے پوچھا کرتا تھا کہ یہ ہیرو مٹیريل کیا ہے۔ میرے پاس بھی تو مٹیريل ہے۔ تو لوگ کہتے تھے نہیں آپ کے پاس تو وہ مٹیريل ہے ہی نہیں۔ لوگ مجھے کہتے تھے کہ آپ کے پاس ’گڈ لُكس‘ نہیں ہیں۔

جس نوازالدين صدیقی میں لوگوں کو ’ہیرو مٹیريل‘ نہیں لگ رہا تھا اسی نواز کی اب کئی فلمز قطار سے ریلیز ہونے والی ہیں۔

اپنی آنےوالی فلموں کے بارے میں بتاتے ہوئے نواز کہتے ہیں، ’میری چار سے پانچ فلمز اس سال ریلیز ہو رہی ہیں اور تقریباً سات فلمز اگلے سال ریلیز ہوں گی۔ اس درمیان میں کچھ اور کہانیوں پر بھی کام کر رہا ہوں۔‘

نواز کی اگلی فلم ’روح‘ ہے جس میں وہ بپاشا باسو کے ساتھ نظر آئیں گے۔

اسی بارے میں