ٹاپ گن فلم کے ہدائتکار نے خودکشی کر لی

آخری وقت اشاعت:  پير 20 اگست 2012 ,‭ 08:35 GMT 13:35 PST

حکام کے مطابق ٹونی سکاٹ نے ونسنٹ تھامس پُل سے چھلانگ لگائی

امریکی شہر لاس اینجلس کے حکام کے مطابق ہالی وڈ کی کئی مشہور فلموں کے ہدائتکار ٹونی سکاٹ نے پُل پر سے چھلانگ مار خودکشی کر لی ہے۔

برطانیہ میں پیدا ہونے والے ٹونی سکاٹ اسّی کی دہائی میں اپنی ایکشن فلموں کی وجہ سے بہت مشہور ہوئے۔

اڑسٹھ سالہ ٹونی کی مشہور فلموں میں دی کرمسن ٹائیڈ، ڈیز آف تھنڈر، ٹرو رومانس اور ٹاپ گن شامل ہیں۔

ٹونی سکاٹ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ’میں ٹونی سکاٹ کے انتقال کی تصدیق کرتا ہوں۔ سکاٹ کے اہلِ خانہ نے درخواست کی ہے کہ ایسے وقت میں ان کے جذبات کا احترام کیا جائے۔‘

حکام کے مطابق ٹونی نے ونسنٹ تھامس پُل سے چھلانگ لگائی۔ حکام کے مطابق ٹونی کو پُل پر اپنی گاڑی کھڑی کرتے ہوئے دیکھھا گیا اور پھر انہوں نے چھلانگ لگا دی۔

ان کی لاش تین گھنٹوں بعد ہاربر سے ملی۔ حکام کے بقول ایک نوٹ ان کی گاڑی سے ملا ہے اور دوسرا ان کے دفتر سے۔ لیکن یہ نہیں معلوم کہ اس نوٹ میں کیا لکھا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔