بالی وڈ راؤنڈاپ

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 25 اگست 2012 ,‭ 11:31 GMT 16:31 PST

بالی وڈ راؤنڈ اپ

بالی وڈ راؤنڈ اپ

سنئیےmp3

اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے

متبادل میڈیا پلیئر چلائیں

بگ بی فیس بک پر

امیتابھ بچن

امیتابھ بچن ٹوئٹر کے ذریعے اپنے مداحوں سے پہلے ہی جڑے ہیں

آخرکار امیتابھ بچن نے عوامی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنا اکاؤنٹ بناکر اپنے پرستاروں کو خوشی کا موقع فراہم کر ہی دیا۔ اسی ہفتے بگ بی نے فیس بک پر اپنا اکاؤنٹ بنایا اور صرف ایک گھنٹے کے دوران آٹھ لاکھ لوگوں نے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

دن بھر میں جب لائکس کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کر گئی تو امیتابھ بچن نے ایک ویڈیو میسج کے ذریعے اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹوئٹر اور بلاگنگ کے مقابلے انھیں فیس بک کا استعمال مشکل نظر آ رہا ہے لیکن انھوں نے امید ظاہر کی کہ رفتہ رفتہ انھیں اس کی سمجھ آنے لگے گی۔

شادی کے خیال سے گھبراہٹ ہوتی ہے

سوہا علی خان

سوہا علی خان نواب پٹودی اور شرمیلا ٹیگور کی بیٹی ہیں

اگر ایک جانب سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی کی تاریخ کے بارے میں قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں وہیں دوسری جانب سیف کی بہن اداکارہ سوہا علی خان کا کہنا ہے کہ انھیں شادی کا نام سنتے ہی گھبراہٹ شروع ہو جاتی ہے۔

تینتیس سالہ سوہا کے اداکار کونال کھیمو کے ساتھ کافی دنوں سے دوستانہ تعلقات ہیں تاہم وہ کہتی ہیں کہ وہ اس کے باوجود بھی وہ بچوں جیسا محسوس کرتی ہیں۔ ان کے مطابق شادی ذمہ داریوں کا نام ہے اور وہ خود کو شادی کے لیے تیار نہیں مانتی ہیں۔

مجھے بپاشا سے ڈر نہیں

راز-تین

بپاشو باسو آج کل کم فلموں میں نظر آتی ہیں

ایشاکپور فلم ’راز-تھری‘ میں بپاشا باسو اور عمران ہاشمی کے ساتھ اہم کردار نبھا رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ انھیں پتہ ہے کہ ان کی بالی وڈ میں کیا جگہ ہے اور انھیں مزید اپنی جگہ کیسے بنانی ہے۔

انھوں نے کہا ’بپاشا سے میرے مقابلے کا سوال ہی نہیں، انھیں سب پہچانتے ہیں، میں آج بھی باہر نکلتی ہوں تو زیادہ تر لوگ مجھے نہیں پہچانتے اور اگر کوئی رک کر کہتا ہے کہ کیا آپ ’جنّت‘ والی ہیروئن ہیں تو مجھے یقین نہیں آتا کہ کیا واقعی اب لوگ مجھے پہچاننے لگے ہیں۔‘

بگ باس میں عام لوگ

بگ باس-چھ

بگ باس ایک مقبول ترین ٹی وی شو ہے

ٹی وی ریئلیٹی شو ’بگ باس‘ کے میزبان سلمان خان نے کہا ہے کہ بگ باس کا تازہ شو ’صاف ستھرا اور دوستانہ ہوگا‘۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بگ باس اپنے جھگڑے اور تنازعات کے سبب کافی بدنام رہا ہے۔

بگ باس- چھ اپنے نئے انداز اور رنگ میں شروع ہونے والا ہے۔ منتظمین کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بار اس میں نہ صرف مشاہیر ہونگے بلکہ اس میں عام آدمیوں کے لیے بھی جگہ ہوگی۔

کلرس چینل پر پیش ہونے والے اس شو میں شامل ہونے کے لیے لوگ ایس ایم ایس بھیج سکتے ہیں یا پھر کلرس کی ویب سائٹ پر جاکر اس میں شامل ہونے کے مقابلے میں شامل ہو سکتے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ شو اکتوبر میں شروع ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔