’مجھے دوسرا سلمان خان نہیں بننا‘

آخری وقت اشاعت:  بدھ 5 ستمبر 2012 ,‭ 13:14 GMT 18:14 PST
عمران ہاشمی

عمران ہاشمی کا شمار بالی وڈ کے بہترین اداکاروں میں ہونے لگا ہے

اس ہفتے ریلیز ہونے والی عمران ہاشمی کی فلم ’راز تھری‘ سے امیدیں بہت ہیں اور کہا جا رہا ہے انکی یہ فلم بھی ہٹ رہے گی۔

عمران ہاشمی فلم کی تشہیر کرنے دلی آئے تو ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بالی وڈ کے اگلے سلمان خان بننے والے ہیں جن کی ہر فلم ہٹ ہو رہی ہے تو انکا کہنا تھا ’میں تو اوپر والے سے یہی دعا کرونگا کہ میری فلموں کو زبردست اوپننگ ملے لیکن میں سلمان خان نہیں بننا چاہتا کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ اس انڈسٹری میں ہر فنکار کی اپنی شناخت ہے‘۔

ان کا مزید کہنا تھا ’سلمان خان کو انڈسٹری میں بیس سال سے زیادہ ہو گئے ہیں۔مجھے ان کی فلمیں بہت پسند آتی ہیں۔ سلمان خان کی ہر فلم ہٹ ہوگی یہ تو سب کو معلوم ہوتا ہے‘۔

’راز تھری‘ ’راز‘ اور ’راز ٹو‘ کا سیکول ہے اور اس فلم میں عمران ہاشمی کے ساتھ بپاشا باسو اور ایشا کپور ہیں۔ فلم ایک تھرلر ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ یہ اچھا بزنس کرے گی۔

"یں تو شروع سے ہی چاہتا تھا کہ میری پہچان ایک مقبول اداکار کے طور پر بنے۔ اپنے کریئر کی شروعات میں میں نے جس طرح کی فلمیں کی ان کے ذریعے میں بہت جلد عوام کے قریب ہوگیا۔ لیکن حال ہی میں شہنگآئی اور جنت ٹو جیسی فلموں سے میرا دائرہ وسیع ہوگیا ہے اور اب ملٹی پلیکس جانے والی اوڈینس نے بھی مجھے قبول کرلیا ہے۔"

عمران ہاشمی

واضح رہے عمران ہاشمی کی گزشتہ کئی فلمیں جیسے ’ونس اپون آ ٹائم ان ممبئی‘ اور ’شہنگائی‘ بہت کامیاب رہی ہیں اور ان فلموں میں عمران ہاشمی کے کام کی بے حد تعریف ہوئی ہے۔ ان کا شمار اب بالی وڈ کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا ’میں تو شروع سے ہی چاہتا تھا کہ میری پہچان ایک مقبول اداکار کے طور پر بنے۔ اپنے کریئر کی شروعات میں میں نے جس طرح کی فلمیں کیں ان کے ذریعے میں بہت جلد عوام کے قریب ہوگیا۔ لیکن حال ہی میں شہنگآئی اور جنت ٹو جیسی فلموں سے میرا دائرہ وسیع ہوگیا ہے اور اب ملٹی پلیکس جانے والی آڈیئنس نے بھی مجھے قبول کرلیا ہے۔‘

عمران ہاشمی کو بھلے ہی ایک بہترین اداکار کا درجہ حاصل ہوگیا لیکن عمران پر’سیریل کسر‘ کا ٹیگ ابھی بھی لگا ہوا ہے۔ اس بارے میں وہ کہتے ہیں ’میں سمجھتا ہوں کہ لوگوں کی نظروں میں میری ایک خاص تصویر ہے اور بہت سے لوگ اس تصویر سے جڑے ہوئے ہیں۔ مجھے یاد ہے میں نے ایک فلم کی تھی جس کا نام تھا آوارہ پن۔ فلم بہت اچھی تھی لیکن فلم میں میرا ایسا کوئی منظر نہیں ہے جو پرانی شبیہ سے میل کھاتا ہو۔ جب میں نے اپنے مداحوں کے درمیان بیٹھ کر یہ فلم دیکھی تو میں نے پایا وہ میرے سنجیدہ رول سے کافی مایوس تھے‘۔

عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ وہ ہر طرح کی فلمیں کرنا چاہتے ہیں اور اپنے کریئر میں کچھ ایسی فلمیں کرنا چاہتے ہیں جس سے انکا نام ہمیشہ یاد رکھا جائے۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔