’جسم کی نمائش کروں گی لیکن۔۔۔‘

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 6 ستمبر 2012 ,‭ 07:14 GMT 12:14 PST
عالیہ بھٹ

عالیہ بھٹ پوجا بھٹ کی چھوٹی بہن ہیں

مہیش بھٹ کی چھوٹی بیٹی عالیہ بھٹ کرن جوہر کی نئی فلم ’سٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھ رہی ہیں، ان کا کہنا ہے انہیں جسم کی نمائش سے پرہیز نہیں ہے۔

عالیہ بھٹ سے بی بی سی نے ایک انٹریو میں پوچھا کہ کیا وہ فلموں میں جسم کی نمائش کریں گی تو انکا کہنا تھا ’میں بہت ہی حاظر جواب ہوں جہاں تک بولڈ مناظر کرنے کا سوال ہے اگر کردار کی ضروت ہوئی تو مجھے جسم کی نمائش سے کوئی پرہیز نہیں ہے۔‘

عالیہ بھٹ کے والد مہیش بھٹ اور ان کی بڑی بہن پوجا بھٹ اپنے بےباک رویہ اور کھل کر بات کہنے کے لیے مشہور ہیں۔

عالیہ بھٹ نے اپنی پہلی فلم ’سٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ میں بکنی پہنی ہے۔ اس بارے میں ان کا کہنا تھا ’سب کچھ فلم کی سکرپٹ اور سین پر ڈپینڈ کرتا ہے۔ بکنی میں نے اس لیے پہنی کیونکہ ہم سمندر کے کنارے شوٹنگ کررہے تھے اور وہاں بکنی پہننا ضروری تھا۔‘

"میں نے جان بوجھ کر بھٹ کیمپ کی فلم سے اپنے کیرئیر کی شروعات نہیں کی۔ میرے پاپا تو مجھے اپنی فلم میں لینا چاہتے تھے تاہم اس طرح فلموں میں قدم رکھنا میرے لیے بہت آسان ہوتا۔ میں اپنی قابلیت کی وجہ سے فلم حاصل کرنا چاہتی تھی۔ سٹوڈنٹ آف دی ایئر کے لیے میں نے بہت محنت کی اور پچاس لڑکیوں میں سے میرا انتخاب کیا گیا۔"

عالیہ بھٹ

مہیش بھٹ کی بیٹی ہوتے ہوئے عالیہ نے اپنے کیرئیر کی شروعات کرن جوہر کی فلم سے کیوں کی اور اپنے والد کی فلم سے کیوں نہیں؟ اس کے بارے میں ان کا کہنا تھا ’میں نے جان بوجھ کر بھٹ کیمپ کی فلم سے اپنے کیرئیر کی شروعات نہیں کی۔ میرے پاپا تو مجھے اپنی فلم میں لینا چاہتے تھے تاہم اس طرح فلموں میں قدم رکھنا میرے لیے بہت آسان ہوتا۔ میں اپنی قابلیت پر فلم حاصل کرنا چاہتی تھی۔ سٹوڈنٹ آف دی ایئر کے لیے میں نے بہت محنت کی اور پچاس لڑکیوں میں سے میرا انتخاب کیا گیا۔‘

ان کا مزید کہنا تھا ’میں پہلے تھوڑی موٹی تھی۔ مجھے تین سے چار ماہ کا وقت دیا گیا اور اس دوران میں سولہ کلو وزن کم کیا۔ میرے دماغ میں یہ بات تھی کہ اگر میں نے وزن کم نہیں کیا تو مجھے یہ فلم نہیں ملے گی۔ میں یہ موقع کسی قیمت پر بھی گنوانا نہیں چاہتی تھی۔‘

وہ بتاتی ہیں ’جب آڈیشن کے دوران میرا نام آخری دس لڑکیوں میں آیا تو کرن جوہر نے مجھ سے کہا کہ اپنا وزن کم کرو۔ میں نے ان کا کہنا مانا اور وزن کم کرنے شروع کر دیا۔‘

عالیہ کے والدین کا تعلق فلموں سے تو ان دونوں میں ان پر کس کا اثر زیادہ ہے ۔ عالیہ بتاتی ہیں ’مجھ پر میرے والدین کا اثر ہے۔ میرے والد ہدایت کار ہیں اور میری والدہ سونی رازدان ایک اداکارہ۔ دونوں نے ہی مجھے اپنے تجربہ کے حساب سے ہدایات دیں۔ میں ان دونوں سے بہت کچھ سیکھا ہے۔‘

عالیہ بھٹ کی فلم جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کی ریلیز کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ انہیں اداکاری کا ہنر آتا ہے یا نہیں۔ ’سٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ سولہ اکتوبر کو ریلیز ہو گی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔