بالی وڈ راؤنڈ اپ

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 15 ستمبر 2012 ,‭ 11:40 GMT 16:40 PST

بالی وڈ راؤنڈاپ

بالی وڈ راؤنڈاپ

سنئیےmp3

اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے

متبادل میڈیا پلیئر چلائیں

فلمی دنیا ہے ہی نقلی

مدھر بھنڈارکر اور کرینہ کپور

مدھر بھنڈارکر فلم ہیروئن کے ہدایت کار ہیں

فلم ’ہیروئن‘ کے ہدایتکار مدھر بھنڈارکر نے کہا ہے کہ فلمی دنیا نقلی چمک دمک پر قائم ہے اور اس میں جس کی چمک دھندلی پڑتی ہے وہ پیچھے رہ جاتا ہے اور گمنامیوں کی تاریکی میں گم ہو جاتا ہے۔ انھوں نے یہ باتیں بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی فلم ’ہیروئن‘ ایسی ہی کہانی پر مبنی ہے۔

بہرحال مدھر بھنڈارکر نے یہ بھی کہا کہ یہ صرف اداکاروں کے ساتھ محدود نہیں بلکہ ہدایت کاروں سے لے کر کیمرہ مین تک کے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے۔ انھوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا وہ بھی اس دور سے کبھی نہ کبھی گزر چکے ہیں۔ مدھر بھنڈارکر نے کہا کہ فلمی دنیا باہر سے جتنی سنہری نظر آتی ہے اندر سے اتنی ہی سطحی اور کھوکھلی ہے۔

سری دیوی: ابھی تو بیٹیاں چھوٹی ہیں

سری دیوی

سری دیوی انگلش ونگلش سے فلموں میں واپسی کر رہی ہیں۔

سنہ انیس سو اسی اور نوے کی دہائیوں کی مشہور و معروف اداکارہ سری دیوی ایک بار پھر سے فلموں میں واپس آ رہی ہیں۔ واپسی کے بعد ان کی پہلی فلم ’انگلش ۔ ونگلش‘ ہو گی۔

لیکن کیا ان کی بیٹیاں بھی فلموں میں کام کریں گیں؟ اس حوالے سے میڈیا میں طویل عرصے سے قیاس آرائیاں جاری ہیں، خاص طور سے ان کی بڑی بیٹی جھانوي کے متعلق لیکن سری دیوی نے بی بی سی سے خصوصی بات کرتے ہوئے فی الحال اس امکان کو رد کیا ہے۔

ٹورونٹو کے فلمی میلے میں بدھ کو انگلش ۔ ونگلش کی نمائش کی ہوئی۔ اسی موقع پر خاص طور پر بات کرتے ہوئے سری دیوی نے کہا ’ابھی میری بیٹیاں چھوٹی ہیں اور فی الحال ان کے فلموں میں کام کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ ابھی انہیں پڑھائی پر توجہ دینی چاہیے۔‘

وہ کہتی ہیں ’مجھے لگتا ہی نہیں کہ میں اتنے سالوں بعد کیمرے کا سامنا کر رہی ہوں اور اس کا مکمل سہرا انگلش ۔ ونگلش کی ہدایت کار گوری شنڈے کو جاتا ہے۔ انہوں نے مجھے بہت سہولت دی۔ ایک دفعہ جب میں نے ان کا مسودہ پڑھا تو پھر کچھ اور نہیں سوچا بس فلم سائن کر لی۔‘

پریانکا کے پہلے گانے کی مہورت

پرینکا چوپڑہ

پرینکا چوپڑہ کا سنگل لانچ

پریانکاچوپڑہ کو ایک اداکارہ کے طور پر تو ہم سب جانتے ہی ہیں لیکن اب ان کی گائیکی کا ہنر بھی دنیا کے سامنے آ رہا ہے۔ ان کا پہلا گانا ’ان مائی سٹی‘ کی مہورت ہورہی ہے۔

پریانکا نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ گانا انہوں نے عالمی شہرت یافتہ فنکار ول آئی ایم کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے اور امریکی نیشنل فٹ بال لیگ نے ان کے اس نغمے کو اس سیزن کے لیے اپنے تھیم سانگ کے طور پر منتخب کیا ہے۔

پریانکا نے کہا کہ یہ ان کی ایک چھوٹی سی کوشش ہے، اگر لوگوں کو پسند آئی تو وہ مستقبل میں بھی نغمے گانا چاہیں گی۔

’مجھے رنبیر کی فلمیں پسند نہیں‘

رشی کپور

رشی کپور اپنے زمانے کے معروف اداکار تھے۔

رنبیر کپور اپنے انداز اور اپنی فنِ اداکاری سے بالی ووڈ میں جگہ بنا چکے ہیں، لیکن ان کے والد رشی کپور کو ان کی فلمیں بالکل نہیں بھاتی ہیں۔

دلّی کے انڈیا ہیبیٹیٹ سینٹر میں ان دنوں رشی کپور کی کچھ مخصوص فلمیں دکھائی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر دلّی آئے ہوئے رشی کپور سے جب رنبیر کپور کی نئی فلم ’برفي‘ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’مجھے رنبیر کی کوئی فلم اچھی نہیں لگتی کیونکہ میں فلم پر توجہ نہیں دیتا میرا تو پورا دھیان اسی پر رہتا ہے۔‘ اس کے ساتھ ہی رشی کپور یہ بھی کہتے ہیں کہ ’انہیں رنبیر کو کوئی مشورہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’وہ اپنی طرح سے چیزوں کو کر رہا ہے۔ مجھے اس کے بارے میں کچھ کرنا نہیں ہے۔ جیسا کر رہا ہے بچہ، ٹھیک ہی کر رہا ہے اور میں خوش ہوں۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’برفي سے لے کر آپ اس کی تمام پرانی فلموں کے دیکھ لیجیے۔ اس نے ہٹ کر فلمیں کی ہیں۔ اس نے کافی مشکل کرداروں کا اننتخاب کیا ہے، جو کہ خطرناک کام ہے اور مجھے اس بات پر فخر ہے کہ شائقین نے انہیں پسند کیا ہے۔‘

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔