پرینکا کو کرینہ کی شادی کا انتظار

آخری وقت اشاعت:  اتوار 16 ستمبر 2012 ,‭ 08:44 GMT 13:44 PST
پرینکا چوپڑا

پرینکا چوپڑا نے حال ہی میں کہا تھا کہ کرینہ ان سے جلتی ہیں

بالی وڈ اداکار پرینکا چوپڑا کی کرینہ کپور سے مبینہ دشمنی کی خبریں عام ہونے کے باوجود پرینکا چوپڑا کو کرینہ اور سیف کی شادی کا بے صبری سے انتظار ہے۔

ممبئی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پرینکا چوپڑا نے کہا’مجھے سیف اور کرینہ کی شادی کا بے صبری سے انتظار ہے۔ وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوبصورت لگتے ہیں۔‘

اطلاعات کے مطابق کرینہ کپور اور سیف علی خان کی شادی سولہ اکتوبر کو ہونے والی ہے۔ حالانکہ سیف علی خان اور کرینہ اس معاملے پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں لیکن سیف علی خان کی والدہ اور بالی وڈ کی مشہور اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے اس خبر کی تصدیق کر تے ہوئے کہا کہ دونوں کی شادی سولہ اکتوبر کو ہی ہے۔

حال ہی میں ذارئع ابلاغ میں اس طرح کی خبریں شائع ہوئی ہیں کہ ان دنوں کرینہ کپور اور پرینکا چوپڑا کے درمیان رشتے کشیدہ ہیں اور وہ ایک دوسرے کے بارے میں بات کرنے سے گریز کرتی ہیں۔

ایک خبر کے مطابق پرینکا چوپڑا نے کہا ہے کہ کرینہ کپور ان سے جلتی ہیں۔ وہیں کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ وہ بالی وڈ میں ہمیشہ راج کریں گی اور وہ کسی سے نہیں جلتی ہیں۔

جب پرینکا سے خود ان کی شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا ’میں چار سال کی عمر سے ہی شادی کے خواب دیکھ رہی ہوں۔ میں اب بھی شادی کے لیے تیار بیٹھی ہوں۔ میرے والدین بھی میری شادی کے لیے بالکل تیار ہیں۔ لیکن مشکل یہ ہے کہ مجھے صحیح لڑکا نہیں مل رہا ہے جس سے میں شادی کر لوں۔‘

کرینہ کپور اور سیف علی خان

پرینکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ کرینہ اور سیف دونوں ایک ساتھ بہت خوبصورت لگتے ہیں

پرینکا نے یہ باتیں اپنے پہلی میوزک ایلبم ’ان مائی سٹی‘ کے لانچ کے موقع پر کہی ہیں۔

انہوں نے پہلی بار کسی میوزی ایلبم میں گانا گایا ہے۔

پرینکا نے اس موقع پر کہا کہ وہ اپنے اس ایلبم کی تشہیر کے لیے بھارت کے مختلف شہروں میں كنسرٹس کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔