’سیاست نے سماجی خدمت کا سبق دیا‘

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 20 ستمبر 2012 ,‭ 08:32 GMT 13:32 PST
ہیما مالنی

ہیما نے سیاست میں آنے سے عوام کو قریب سے دیکھا

بالی وڈ کی اداکارہ اور بھارتی پارلیمان کی رکن ہیما مالنی کا کہنا ہے کہ سیاست میں آنے کے بعد ان میں سماجی خدمت کا جذبہ ابھرا ہے۔

لندن میں بی بی سی سے ایک خصوصی بات چیت میں انہوں نے کہا ’جب تک میں صرف ایک اداکارہ تھی اس وقت تک ملک کی عوام کے بارے بہت زیادہ جانتی نہیں تھی۔ ان سے ربط کا میرا واحد ذریعہ صرف فلم ہی تھا۔‘

ان کا مزید کہنا تھا ’جب میں سیاست میں آئی تب ملک کے لوگوں کو قریب سے جاننے کا موقع ملا اور تب میں سماجی خدمت کی اہمیت کو بھی سمجھ پائی۔‘

ہمیا مالنی کو لندن میں بارہویں سالانہ ’ایشیائی اچیورز ایوارڈ ‘ میں اس برس کی سب سے اہم عالمی شخصیت کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

ہیما مالنی ایک غیر سرکاری تنظیم سورم ٹرسٹ سے جڑی ہوئي ہیں اور اسی لیے انہیں اس اعزاز سے نوازا گيا ہے۔ یہ تنظیم بھارت کے دیہی علاقوں میں تعلیم کو بہتر کرنے کے لیے کام کرتی ہے۔

ہیما مالنی سے جب یہ سوال پوچھا گيا کہ ان کی جیسی شخصیت کا سماجی خدمات میں حصہ لینا کتنا اہم ہے تو ان کا کہنا تھا ہر سلیبریٹی سماجی خدمات میں حصہ لے یہ ضروری تو نہیں ہے۔

"اس کے لیے آپ میں جذبہ اور جنون ہونا ضروری ہے۔ سیاست میں ہونے کی وجہ سے میں ملک کے دور دوراز کے علاقوں میں گئی تب مجھے احساس ہوا کہ ملک کے لوگوں کے لیے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔"

ہیما مالنی

ان کا کہنا تھا ’اس کے لیے آپ میں جذبہ اور جنون ہونا ضروری ہے۔ سیاست میں ہونے کی وجہ سے میں ملک کے دور دوراز کے علاقوں میں گئی تب مجھے احساس ہوا کہ ملک کے لوگوں کے لیے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔‘

ہیما مالنی سے اگر فلمی کریئر کی بات کریں تو وہ اس میں آج کل بہت فعال نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’جیسے ہی کوئی اچھی سکرپٹ ملے گی میں ضرور اسے کرنا چاہوں گی۔‘

گزشتہ برس ہمیا مالنی کی ہدایت کاری میں ایک فلم ’ٹیل میں او خدا‘ ریلیز ہوئي تھی۔ اس میں ان کی بیٹی ایشا دیول نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔