بالی وڈ راؤنڈ اپ

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 22 ستمبر 2012 ,‭ 11:25 GMT 16:25 PST

بالی وڈ راؤنڈاپ

بالی وڈ راؤنڈاپ

سنئیےmp3

اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے

متبادل میڈیا پلیئر چلائیں

کرینہ کپور

کرینہ کپور نے ہیروئن فلم میں ’حلکت جوانی‘ کے نام سے آئٹم سانگ کیا ہے

کون ہے بہتر رقاصہ

بالی وڈ کی فلموں میں ان دنوں ایک نئی روایت یہ شروع ہوئی ہے کہ فلموں کی ہیروئن یا بالی وڈ کی اہم اداکارائیں جیسے کرینہ کپور، قطرینہ کیف، اور بپاشا باسو فلموں میں آئٹم سانگ کر رہی ہیں۔ پہلے یا کام ’آئٹم گرلز‘ کرتی تھیں۔

حال ہی میں کرینہ کپور کی فلم’ ہیروئن‘ ریلیز ہوئی ہے اور اس میں ’حلکت جوانی‘ کے نام سے ایک آئٹم سانگ ہے۔ اس گانے کے لیے کرینہ کپور کی تعریف ہو رہی ہے۔ اس سے قبل قطرینہ کیف کے دو آئٹم سانگ ’چکنی چمیلی‘ اور ’مائی نیم از شیلا‘ کافی مقبول ہوا تھا۔ ان نغموں کی مقبولیت کے بعد ذرائع ابلاغ میں یہ بحث شروع ہوگئی ہے کہ کون بہتر رقاصہ ہے کرینہ یا قطرینہ؟

کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ مغربی طرز کا ڈانس تو وہ’گہری نیند‘ بھی کرسکتی ہیں لیکن ہاں ’ کلاسکل رقص‘ کے لیے وہ بہت محنت کرتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جب انہوں نے ایجنٹ ونود میں ’دل میرا مفت کا‘ مجرہ کیا تھا کئی دنوں پریکٹس کی تھی۔

لیکن قطرینہ کا کہنا ہے کہ وہ ابھی ہندوستانی رقص سیکھ ہی رہیں ہیں اس لیے اگر ان کی رقص کی تھوڑی بھی تعریف ہوتی ہے تو بہت ہے۔

بھرت کو ہیرو نہیں بننے دوں گی

ایشا دیول

ایشا دیول نے حال ہی میں بھرت دتانی سے شادی کی ہے

بالی وڈ اداکار اور ہیما مالنی کے بیٹی ایشا دیول کا کہنا ہے کہ وہ اپنے خاوند بھرت دتانی کو کبھی فلموں میں کام نہیں کرنے دیں گی۔

ایشا دیول نے بزنس مین بھرت دتانی سے حال ہی میں شادی کی ہے۔ بھرت دتانی دیکھنے میں خوبصورت ہیں۔ میڈیا کے مطابق وہ بزنس مین نہیں ماڈل کی طرح دکھائی دیتے ہیں۔ جب صحافیوں نے ایشا سے پوچھا کیا وہ اپنے خاوند کو فلموں میں ادکار کے طور پر دیکھنا چاہیں گی تو ایشا کا جواب تھا ’نو نو نو‘ یعنی بالکل نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت پہلے یہ طے کرچکی تھی کہ وہ فلمی اداکار سے شادی نہیں کریں گے۔

ایشا کی بات سن کر سب نے یہی سوچا کہ ان کی والدہ ہیما مالنی اور ان کے والد اداکار دھرمیندر کی شادی بہت کامیاب نہیں رہی شاید یہی سوچ کر ایشا نے فیصلہ کیا ہوگا کہ وہ ایک اداکار سے شادی نہیں کریں گی۔

پارٹی از اوور مائی فرینڈز

سلمان خان

سلمان خان کے مداحوں کی فہرست لمبی ہے

امیتابھ بچن کے بعد فیس بک پر اپنا اکاؤنٹ کھولنے والے دوسرے نامور اداکار کون ہیں؟ ہم بتاتے ہیں۔ سلمان خان۔ جی ہاں سلمان خان نے حال ہی میں فیس بک پر اپنا اکاؤنٹ کھولا ہے۔

سلمان خان نے ’بی انگ سلمان خان‘ کے نام سے اپنا فیس بک اکاؤنٹ کھولا ہے۔ اور اس کے ساتھ ہی سلمان خان نے ان سب لوگوں کو متنبہ کیا جو ان کے نام کے جعلی اکاؤنٹس کھولے ہوئے ہیں۔ سلمان خان نے ایسے لوگوں سے کہا ’پارٹی از اوور مائی فرینڈز۔‘

سلمان خان نے کہا ہے کہ فیس بک کے ذریعے وہ اپنے مداحوں سے بات کرنا چاہتے ہیں اور اپنی فلموں کے بارے میں براہ راست ان کی آراء جاننے چاہتے ہیں۔

ایک ساتھ دو کام نہیں

رنبیر کپور

رنبیر کپور کی فلم ' برفی' بے حد مقبول ہورہی ہے

رنبیر کپور کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ’برفی‘ بے حد مقبول ہو رہی ہے اور فلم میں رنبیر کپور کی اداکاری کی سب سے زیادہ تعریف ہو رہی ہے۔

فلم کے بارے میں جب بی بی سی نے رنبیر کپور سے پوچھا کہ کیا راز ہے ان کی کامیابی کا تو رنبیر کپور کا کہنا تھا ’میں ایک ساتھ دو کام نہیں کرسکتا۔ ایک وقت پر ایک ہی فلم کرتا ہوں‘ اور شاید یہی وجہ ہے کہ میں ایک فل پر زیادہ توجہ دے پاتا ہوں۔

رنبیر کپور کا مزید کہنا تھا کہ ان کی گزشتہ فلم راکسٹار میں ان کا کردار بہت سنجیدہ تھا جس کے بعد وہ کافی مایوس محسوس کر رہے تھے اور اسی دوران انہیں ’ برفی‘ فلم کی پیش کش ہوئی جس میں اداکاری کرنے سے انہیں بے حد مزا آیا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔