’ایک فلم نے کئی اداکاروں کی زندگی بدل دی‘

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 4 اکتوبر 2012 ,‭ 20:16 GMT 01:16 PST

منوج پاجپئی نے گینگز آف واسع پور میں سردار خان کا کردار نبھایا تھا

کبھی کبھی ایک صحیح فیصلہ آپ کو زمین سے اٹھا کر آسمان پر بٹھا دیتا ہے اور ایسا ہی کچھ ’گینگز آف واسع پور‘ کے کئی فنکاروں کے ساتھ ہوا ہے۔

فلم میں سردار خان کا کردار ادا کرنے والے اداکار منوج باجپئي کا کہنا ہے کہ اس فلم نے کئی لوگوں کی زندگياں تبدیل کر دی ہیں۔

یوں تو منوج سالوں سے انڈسٹری میں ہیں اور اپنے کام کا لوہا ایک نہیں کئی بار منوا چکے ہیں لیکن پھر بھی وہ سمجھتے ہیں کہ گینگز آف واسع پور جیسی فلم کر کے انہیں تو فائدہ ہوا ہی ہے لیکن یہ فلم نواز دين صدیقی جیسے کئی فنکاروں کے کیریئر کو نئی شروعات دینے کا باعث بنی ہے۔

منوج کہتے ہیں ’میں اور میرے جیسے فنکاروں کو بہت فائدہ ہو رہا ہے۔ اس فلم کے جتنے بھی فنکار تھے آج تمام بہت مصروف ہیںۓ ان کے پاس اگلے سال تک کی ڈیٹس بک ہیں۔ چاہے وہ راج کمار یادو ہوں، جےديپ ہوں یا نواز ہوں یہ سب کے سب بہت مصروف ہیں. اور یہ ایک بہت ہی اچھی بات ہے‘۔

منوج کہتے ہیں اچھے فنکاروں کو کام ملنے کے پیچھے ایک وجہ اور بھی ہے۔ ’آج کی تاریخ میں انڈسٹری میں کئی ہدایت کار آ گئے ہیں اور فلموں کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے اور اب سب کے لیے کام ہے۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’بھگوان کا شکر ہے کہ ان دنوں میں بہت ہی مصروف ہوں۔ اس وقت میں صرف کام کر رہا ہوں۔ اپنی زندگی میں میں اتنا مصروف کبھی نہیں تھا۔ میرے پاس کچھ بھی سوچنے کا وقت نہیں ہے، میں صرف اپنے کام پر ہی توجہ دے رہا ہوں‘۔

اگلے ہفتے ریلیز ہو رہی ایک فلم نیں منوج ماسٹر دا کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

اپنے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے منوج کہتے ہیں ’یہ گینگز آف واسع پور کے سردار خان جیسا کردار بالکل نہیں ہے۔ فلم میں ماسٹر دا اپنے کام سے اور اپنی خاموشی سے آپ کو اپنے ہونے کا احساس دلاتے رہیں گے‘۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔