سری دیوی ’مدر انڈیا‘ بننے کی خواہشمند

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 5 اکتوبر 2012 ,‭ 01:37 GMT 06:37 PST

میں مدر انڈیا کا ري میك کرنا چاہتی ہوں: سری دیوی

پندرہ برس کے وقفے کے بعد سنیما کے پردے پر واپس آنے والی اداکارہ سري دیوي مانتی ہیں کہ ابھی بھی انہیں اپنے کیریئر میں بہت کچھ کرنا باقی ہے۔

بی بی سی ہندی سے خصوصی بات چیت کے دوران انہوں نے کہا،’ابھی تو میں نے کچھ کیا ہی نہیں۔ کتنی اچھی فلمیں بن رہی ہیں۔ کتنے اچھے تخلیق کار ہیں۔ ویسے بھی فنکار کی کوئی حد نہیں ہوتی۔ اس لحاظ سے ابھی مجھے بہت کچھ کرنا باقی ہے‘۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کسی فلم کا ري میك کرنا چاہتی ہیں، تو انہوں نے بلاجھجھک کہا، ’میں مدر انڈیا کا ري میك کرنا چاہتی ہوں۔ میں نے وہ فلم اتنی بار دیکھی ہے کہ بتا نہیں سکتی۔ نرگس جی نے کیا کمال کی اداکاری کی ہے۔ میں وہی کردار کرنا چاہوں گی‘۔

مدر انڈیا کے علاوہ سري دیوي 1987 میں بنی اپنی ہی سپر ہٹ فلم ’مسٹر انڈیا‘ کے سيكوئل کے بارے میں بھی خوش ہیں۔ مسٹر انڈیا کے پروڈیوسر بونی کپور تھے جو اب سری دیوی کے شوہر ہیں۔

بونی اب اس فلم کے سيكوئل پر کام کر رہے ہیں۔ کیا سري دیوي بھی اس کا حصہ ہوں گی، اس سوال پر انہوں نے کہا کہ ابھی فلم کی کہانی پر کام چل رہا ہے اس لیے وہ کچھ نہیں کہنا چاہتیں۔

سری دیوی اپنی فلم کی تشہیر کے سلسلے میں مشہورگیم شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں بھی گئی تھیں جہاں انہیں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے موقع ملا۔

امیتابھ بچن نے سری دیوی کی فلم ’انگلش ونگلش‘ میں بطور مہمان اداکار کام بھی کیا ہے۔ سري دیوي کے ساتھ انہوں نے بیس برس سال پہلے فلم ’خدا گواہ‘ میں آخری بار کام کیا تھا۔

سري دیوي نے بتایا کہ اتنے سال بعد بھی امیتابھ کی توانائی میں کوئی فرق نہیں آیا اور ان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو انہوں نے بہترین قرار دیا۔

وہ مانتی ہیں کہ اس دور کے فنکار اپنے آپ کو مکمل طور پر تیار کرنے کے بعد فلموں میں آتے ہیں جبکہ پہلے ایسا نہیں ہوتا تھا۔ ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ سنیما کی ٹیکنالوجی میں بھی زبردست بہتری آئی ہے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔