بالی وڈ راؤنڈ اپ

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 6 اکتوبر 2012 ,‭ 11:46 GMT 16:46 PST

بالی وڈ ڈائری

بالی وڈ ڈائری

سنئیےmp3

اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے

متبادل میڈیا پلیئر چلائیں

’روز پارٹی کروں گی تو کام کون کرے گا‘

رانی مکھرجی

رانی مکھرجی جلد ہی فلم 'ایّا' میں نظر آئیں گی۔

کافی دنوں تک فلموں سے دور رہنے کے بعد بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی جلد ہی فلم ’ایّا‘ میں نظر آئیں گی۔ رانی نے بی بی سی سے ایک خصوصی بات چیت میں کہا کہ کئی بار جب آپ پارٹی میں جانا چھوڑ دیتے ہیں یا لوگوں سے سوشلا‏‏‏ئز نہیں ہوتے تو لوگ فوراً آپ کے بارے میں باتیں کرنے لگتے ہیں کہ آپ بریک لے رہے ہیں۔

انھوں نے کہا’میرا کام کرنے کا طریقہ مختلف ہے۔ میں اگر ہر روز پارٹی کروں گی تو کام کب کروں گی۔‘

اس کے ساتھ ہی انھوں نے یہ چبھتا ہوا سوال داغ دیا کہ ’آخر ہیروئینوں کے لیے یہ ضروری کیوں سمجھا جاتا ہے کہ بزنس میں بنے رہنے کے لیے وہ کہیں نہ کہیں پارٹیوں میں دکھائی دیتی رہیں۔ کم فلمز کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ نے اپنے کیریئر کو ٹاٹا کہہ دیا ہے۔ عامر بھی تو سال میں ایک ہی فلم کرتے ہیں لیکن ان کے لیے کوئی اس طرح کہ بات نہیں کرتا۔‘

شاہ رخ جیمز بانڈ بننا چاہتے ہیں

شاہ رخ خان

شاہ رخ خان نے ڈان اور راون جیسی فلمیں دی ہیں۔

اس ہفتے بین الاقوامی جیمز بانڈ ڈے کے موقع پر شاہ رخ خان نے اپنی یہ دلی خواہش سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ظاہر کی کہ وہ کسی فلم میں جیمز بانڈ جیسا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ وہ بانڈ کے بہت بڑے فین ہیں لیکن یہ بھی جانتے ہیں کہ لوگ انہیں بندوق کے بجائے عورتوں کے ساتھ زیادہ پسند کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ اپنی فلم ’را ون‘ اور ’ڈان‘ میں کافی ایکشن کر چکے ہیں ۔۔۔ لیکن بانڈ بننے کی تمنا اب بھی ان کے دل میں باقی ہے۔

انوشکا کا خواب پورا ہوا

انوشکا شرما

انوشکاشرما نے بینڈ باجا بارات جیسی فلم میں کام کیا ہے۔

کسی ہیروئین کے دل میں کئی خواب ہو سکتے ہیں لیکن انوشکا شرما نے حال ہی میں کہا کہ ان کا ایک اہم خواب تھا ہدایت کار وشال بھردواج کے ساتھ کام کرنا جو کہ ان کی فلم ’میٹرو کی بجلی کا من ڈولا‘ میں کام کر کے مکمل ہو گیا۔ اس فلم میں انوشکا کے علاوہ شبانہ اعظمی اور عمران خان بھی اداکاری کر رہے ہیں۔

انوشکا نے کہا کہ وشال ان ہدایت کاروں میں شامل ہیں جو بہت مطالعہ کرتے ہیں اور جن کے پاس کافی معلومات ہیں اور ایسے لوگوں کے ساتھ کام کرنا بہت فائدہ مند ہوتا ہے ساتھ ہی ہر اداکار کا خواب ہوتا ہے۔

وشال اس سے پہلے ’اومكارا‘، ’مقبول‘، ’کمینے‘ اور ’عشقیہ‘ جیسی فلمیں بنانے کے لیے جانے جاتے ہیں۔

سری دیوی کی شاندار واپسی

سری دیوی

سری دیوی نے مسٹر انڈیا اور چاندی جیسی ہٹ فلموں میں اپنی اداکاری کا جوہر دکھایا ہے۔

بالآخر اس ہفتے سری دیوی کی پندرہ سال بعد واپسی ہو گئی۔ جمعہ کو ان کی فلم ’انگلش ونگلش‘ ریلیز ہو گئی ہے اور فلم کو سری دیوی کے مداحوں کے ساتھ ساتھ فلم ناقدین نے بھی خوب پسند کیا ہے۔

گوری ‎‎‎شنڈے کی ہدایت میں یہ فلم کافی مزیدار بنی ہے اور امید کی جاتی ہے کہ متوسط طبقے میں اسے کافی مقبولیت ملے گی۔

اس فلم میں سری دیوی کا نام ششی گوڈ بولے ہے اور انھوں نے اپنے کردار کے ساتھ اس قدر انصاف کیا ہے کہ فلم کے آخر میں آپ بھول جاتے ہو کہ وہ سری دیوی ہیں اور آپ انہیں ششی گوڈبولے ہی سمجھنے لگتے ہیں۔

مجموعی طور پر انگلش ونگلش آپ کے چہرے پر مسکراہٹ لانے میں کامیاب ہوتی ہے اور نئی نسل کے لوگوں کو یہ احساس دلاتی ہے کہ آخر کیوں کبھی سری دیوی اتنی بڑی اسٹار تھیں۔ اب لوگوں کو ان کی اگلی فلم کا بے صبری سے انتظار رہے گا۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔