جیمز بانڈ کی نئی فلم کی ستائش

آخری وقت اشاعت:  اتوار 14 اکتوبر 2012 ,‭ 18:50 GMT 23:50 PST
سکائی فال

سکائی فال میں ڈینیل کریگ جیمس بانڈ کا کردار ادا کررہے ہیں

جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم ’سکائی فال‘ کو فلم ناقدین کی جانب سے کافی ستائش ملی ہے اور بعض ناقدین نے اسے سیریز کی بہترین فلم قرار دیا ہے۔

ڈینیئل کریگ جیمز بانڈ سریز کی فلموں میں تیسری بار ایجنٹ 007 کا کردار ادا کررہے ہیں۔ یہ فلم بانڈ سیریز کی تیئیسویں فلم ہے اور اس کے ہدایت کار آسکر اعزاز یافتہ سیم مینڈیس ہیں۔

برطانوی اخبر انڈیپنڈینٹ کے جیفری میک نیب نے فلم کے بارے میں لکھا ہے یہ جیمز بانڈ فلموں کی سیریز کی بہترین فلموں میں سے ایک ہے۔

ٹائمز کے کیٹ موئیر نے اسے ’بہترین برطانوی فلموں سے ایک قرار دیا ہے‘۔

میک نیب نے فلم کے ریویو میں لکھا ہے کہ اس فلم میں ہدایت کار سیم مینڈیس نے بنیادی چيزوں کا خیال رکھا ہے اور فلم میں ’سٹنٹ اور ایکشن زبردست ہے‘۔

ڈیلی میل کے بیز بیمنگ بائے نے فلم کو پانچ میں سے پانچ پوائنٹس کی ریٹنگ دی ہے اور کہا ہے کہ یہ بانڈ فلموں کا بہترین مرکب ہے۔

دی ٹیلی گراف کے روبی کالن نے فلم میں ہدایت کاری کی تعریف کرتے ہوئےلکھا ہے کہ فلم کے ایکشن مناظر بانڈ کے پچاس سال کے سفر کے بہترین مناظر ہیں۔

فلم ناقدین نے اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے سلوا نامی ولن کا کردار نبھانے والے زیوی‏‏ئر باڈم کی اداکاری کی بے حد تعریف کی ہے۔

اس کے علاوہ امریکہ میں جمعہ کو ریلیز سے قبل ہونے والی نمائش کے بعد دا ہالی وڈ رپورٹرز کے ٹیڈ مکارتی نے فلم کو’سنجیدہ اور شاندار‘ قرار دیا ہے۔

ان ناقدین کے برعکس ’دی گارڈین‘ کے زین بروکس اس فلم سے زیادہ متاثر نہ ہو سکے اور انھوں نے فلم کو پانچ میں سے تین پوائنٹس دیے۔

واضح رہے کہ یہ فلم برطانیہ میں چھبیس اکتوبر اور پاکستان میں نو نومبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔