دلّی میں کرینہ اور سیف کا ولیمہ

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 19 اکتوبر 2012 ,‭ 14:57 GMT 19:57 PST

کرینہ اور سیف ایک لمبے وقت سے ساتھ تھے

رواں ہفتے شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکار جوڑی کرینہ کپور اور سیف علی خان کا ولیمہ جمعرات کی رات دلی میں منعقد ہوا ہے۔

ولیمہ کی دعوت دلی کے اورنگ زیب روڈ پر واقع ایک سرکاری بنگلے میں ہوئی۔

اس شاندار تقریب میں وزیراعظم منموہن سنگھ کی اہلیہ گرشرن کور، کانگریس لیڈر راہول گاندھی، مونٹیک سنگھ اہلووالیہ، کانگریس لیڈر جیوتی رادتیہ سندھیا، کانگریس لیڈر ششی تھرور اور ان کی اہلیہ کے علاوہ نامور شخصیات اور سیاست دانوں نے شرکت کی۔

سیف علی خان کی کی والدہ اور بالی وڈ کی نامود اداکارہ شرمیلا ٹیگور کی جانب سے دی جانے والی اس دعوتِ ولیمہ میں خاص طور پر مغل ثفافت کی جھلک دیکھنے کو ملی۔

اس موقع پر کرینہ کپور نے ڈیزائنر منیش ملہوترا کا ڈیزائن کیا ہوا گلابی رنگ کا روایتی شرارا پہنا تھا جبکہ ان کے خاوند سیف علی خان نے کالے رنگ کی اچکن پہني تھی۔

اس موقع پر سیف علی خان کے دونوں بچے سارا اور ابراہیم خان کے علاوہ کرینہ کی بہن کرشمہ کپور بھی موجود تھیں۔

دعوت ولیمہ کے شروع ہونے سے پہلے شرمیلا ٹیگور نے صحافیوں سے خطاب کیا اور کہا کہ’ سب لوگ نئی نویلے شادی شدہ جوڑے کی خوشی کی دعا کریں۔‘

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ’یہ اہم نہیں ہے کہ ہم نے کیسا لباس پہنا ہوا ہے، شادی میں کتنے لوگ مدعو ہیں اور شادی کی سجاوٹ کا تھیم کیا ہے۔اس وقت صرف شادی شدہ جوڑا اہم ہے اور ان کی خوشی کی دعائیں ہمارے لیے اہم ہیں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ فی الوقت شادی کی تقریبات کا مزید کوئی ارادہ نہیں ہے اور ہوسکتا ہے کہ کچھ دن بعد ’ہمارے آبائی پٹودی محل میں تقریب ہو۔۔۔لیکن فی الحال ہم سب بہت تھکے ہوئے ہیں اور آرام کرنا چاہتے ہیں۔‘

واضح رہے کرینہ اور سیف علی خان نے سولہ اکتوبر کو ممبئی میں رجسٹرڈ شادی کی ہے۔

ممبئی میں ہونے والی ان کی شادی کی تقریب میں شاہ رخ خان، کرن جوہر، سونم کپور، انل کپور، رنبیر کپور اور ان کے دیگر قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

شادی کے وقت کرینہ کپور نے اپنی ساس شرمیلا ٹیگور کی شادی کا غرارا پہنا تھا اور بعد میں انہوں نے منیش ملہوترا کی ڈیزائن کی ہوئی لال رنگ کی ساڑی پہنی تھی جس میں وہ بے حد خوبصورت لگ رہی تھیں۔

سیف علی خان اور کرینہ ایک لمبے وقت سے دوست ہیں اور ان کی شادی کی افواہیں کئی بار اڑیں۔

سیف علی خان کی پہلی شادی بالی وڈ اداکارہ امرتا سنگھ سے ہوئی تھی۔ ان کے پہلی شادی سے دو بچے ہیں۔ ان کی لڑکی کا نام سارا خان اور لڑکے کا نام ابراہیم خان ہے۔ دونوں بچوں نے سیف علی خان کی دوسری شادی میں شرکت کی ہے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔