ڈھنڈورا پیٹنے میں یقین نہیں رکھتی: پرینکا

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 27 اکتوبر 2012 ,‭ 13:53 GMT 18:53 PST

کلِک بالی وڈ راونڈ اپ

پرینکا چوپڑا: بولتی نہیں، کرتی ہوں

پرینکا چوپڑہ

پرینکا چوپڑہ مس ورلڈ رہ چکی ہیں۔

معروف اداکارہ پرینکا چوپڑا کہتی ہیں کہ وہ جو بھی کام کرتی ہیں اس کا زیادہ ڈھنڈورا پیٹنے میں یقین نہیں رکھتیں اور بس وہ کام کر تی ہیں۔

بی بی سی سے خصوصی بات چیت میں پرینکا چوپڑہ نے کہا: ’میرا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ بولنے سے اچھا کر کے دکھانا ہے۔ میں نے اس انڈسٹری میں جو کیا اپنے دم پر کیا۔ زیادہ بات کرنا مجھے پسند نہیں۔‘

پرینکا، اداکارہ تو ہیں ہی اب وہ گلوکارہ بھی بن چکی ہیں۔ ان کا پہلا سنگل ’ان مائی سٹی‘ ریلیز ہو چکا ہے جس میں ان کے ساتھ مشہور امریکن گلوکار ول آئی ایم نے بھی گایا ہے۔

پرینکا نے بتایا کہ یہ ابھی ایک ہی گانا ہے اور مکمل البم اگلے سال تک ریلیز ہوگا جس میں دس بارہ نغمے ہوں گے۔

یش چوپڑا گانا سیکھنا چاہتے تھے

پونم ڈھلن

رومانی فلموں اور بہترین نغمگی والی موسیقی کے لیے مشہور فلمساز یش چوپڑا کے چاہنے ولوں نے بی بی سی کے ساتھ ان کے ان کے متعلق اپنی یادیں بیان کیں۔

اداکارہ پونم ڈھلوں، جنہوں نے فلموں میں قدم ہی یش چوپڑا کے کہنے پر ان کی فلم ’ترشول‘ کے ساتھ ركھا تھا۔ وہ بتاتی ہیں کہ آخری دنوں میں یش چوپڑا گانا سیکھنا چاہتے تھےانہیں گانے سننا تو پسند تھا ہی لیکن وہ خود گانا گانے کے بھی بے حد شوقین تھے، لیکن انہیں ہمیشہ اس بات کا ملال رہتا تھا کہ وہ اچھی طرح گانا نہیں گا پاتے تھے۔

پونم نے بتایا کہ اکثر ان کے گھر میں قوالی اور غزلوں کی محفلیں سجا کرتی تھیں۔ کچھ دن پہلے انہوں نے کہا تھا: ’میں سوچتا ہوں کہ کچھ دنوں کے لیے کہیں غایب ہو جاؤں، اور پھر جب لوٹوں تو سب یہ دیکھ کر حیران ہو جائیں کہ مجھے اتنا اچھا گانا گانا کیسے آ گیا۔‘

'نیوز چینل کرتے ہیں ڈرامےبازی'

عمران ہاشمی اور نیہا دھوپیا

خبر اگر سچ ہو اور اسے حساس انداز پیش کیا جائے تو ڈرامےبازي کی ضرورت ہی نہیں ہوتی۔ بالی وڈ کے اداکار عمران ہاشمی کا یہی کہنا ہے۔ وہ اپنی اسی ہفتے ریلیز ہونے والی فلم ’رش‘ میں کرائم رپورٹر کا کردار نبھا رہے ہیں۔ .

بی بی سی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے عمران نے کہا، ’ کئی نیوز چینلوں میں صرف سنسنی پھیلانے کے مقصد سے خبریں نشر کی جاتی ہیں، خاص طور سے جرم کی خبریں بڑے ڈرامائی انداز میں پیش کی جاتی ہی‘۔

فلم ’رش‘ کے ڈائریکٹر شمیم ڈیسائی تھے، لیکن فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد ان کی بیوی پریہ دیسائی نے فلم پوری کرنے کی ذمہ داری اپنے کندھوں پر لی۔

فلم میں نیہا دھوپيا اور سگا ریکا گھاٹگے کے بھی اہم کردار ہیں۔

رشتے داروں سے موازنے پر ابھے ناراض

ابھے دیول

اداکار ابھے دیول حال ہی میں ریلیزہونے وال فلم ’چکرویو‘ کے پروموشن پر اس وقت ناراض ہوگئے جب ان کے بھائیوں سنی اور بوبي دیول کی بات نکل آئی۔

ابھے نے کہا: ’مجھے اچھا نہیں لگتا کہ لوگ مجھ سے صرف میری فیملی کے ہی بارے میں بات کرتے ہیں۔‘

آخر دوسرے لوگوں کے ساتھ میرا مقابلہ کیوں نہیں کیا جا سکتا؟ جب میں نے شروعات کی تو میرے سر پر کوئی سیفٹی نیٹ نہیں تھا۔ میں نے نئے نئے ہدایتکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔ ایسے میں میرا مقابلہ میرے بھائیوں یا میرے انکل سے کیا جانا انصاف نہیں ہے۔

ابھے دیول اپنا زمانے کے سدابہار اداکار دھرمیندر کے بھتیجے ہیں۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔