پرتھوی راج بالی وڈ کے نئے مرد سیکس سمبل

آخری وقت اشاعت:  بدھ 31 اکتوبر 2012 ,‭ 04:44 GMT 09:44 PST

رانی مکھرجي کے ساتھ فلم ’اييا‘ سے ہندی فلموں میں قدم رکھنے والے پرتھوی راج بالی وڈ کے نئے مرد سیکس سمبل ہیں اور جنوبی بھارت میں کافی مشہور ہیں۔

’اييا‘ کے بعد پرتھوی راج کی مقبولیت خاص طور خواتین میں کافی بڑھ گئی ہے۔

اپنے مداحوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے پرتھوی راج نے بتایا ’جب میں دہلی سے ممبئی جا رہا تھا تو مجھے ایک خوبصورت دعوت نامہ ملا۔ مجھے طیارے کی خاتون پائلٹ نے كاک پٹ میں بلایا اور میرے ساتھ تصویر كھنچائی۔‘

عام طور پر سکیورٹی وجوہات کی بنا پر کاک پٹ میں مسافروں کو جانے کی اجازت نہیں ہوتی۔ پر پرتھوی راج کو دیکھ کر اس خاتون پائلٹ سے رکا نہیں گیا اور انہوں نے پرتھوی راج سے ایک تصویر کی درخواست کر ڈالی۔

طیارے کے كاك پٹ کے علاوہ بالی ووڈ میں بھی پرتھوی راج کی مانگ بڑھ گئی ہے۔

پرتھوی راج نے کہا ’میں شكرگزار ہوں ہندی فلم کی دنیا کا جنہوں نے مجھے ایک اداکار کے طور پر قبول کیا۔‘

مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے پرتھوی راج نے بتایا کہ وہ یش راج بینر کی فلم میں کام کر رہے ہیں۔

جنوبی بھارت کی تقریباً 80 فلموں میں پرتھوی کام کر چکے ہیں اور اپنی پہلی ہندی فلم ’اييا‘ سے انہیں جو ’سیکس سمبل‘ کا ایک خطاب ملا ہے اس سے وہ بہت خوش ہیں۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔