بی بی سی کا بھارت میں دو چینل کی بندش کا اعلان

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 1 نومبر 2012 ,‭ 14:08 GMT 19:08 PST
ٹیلی ٹبیز پروگرام کا ایک کردار پو

سی بی بیز بھارت میں بے حد مقبول چینل ہے

بی بی سی نے بھارت میں دو اپنے بڑے چینل ’بی بی سی انٹرٹینمنٹ‘ اور بچوں کا مقبول ترین چینل ’سی بی بیز‘ کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بی بی سی کے اس فیصلے کے تحت اس برس نومبر کے بعد بھارت ناظرین یہ دونوں چینلز نہیں دیکھ پائیں گے۔

تاہم عالمی خبروں کا بی بی سی کا ٹی وی چینل ’بی بی سی ورلڈ نیوز‘ بھارت میں جاری رہے گا۔

بی بی سی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں ٹی وی کے وسیع بازار اور بہتر کاروبار کی امید کے پیش نظر ’بی بی سی انٹرٹنمنٹ‘ اور ’سی بی بیز‘ کو بند کرنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا۔

بی بی سی کا کہنا ہے کہ معاشی اعتبار سے اس کے لیے ان چینلوں کو بھارت میں جاری رکھنا ایک چیلنج تھا۔

واضح رہے کہ سی بی بیز بچوں کا ٹی وی چینل ہے اور بھارت میں یہ بے حد مقبول ہے۔

اس چینل میں بچوں کے لیے ہر قسم کے پروگرام ہیں جن میں سب سے مقبول ترین پروگرام ’ٹیلی ٹبیز‘ اور ’مسٹر میکر‘ ہیں۔

بھارتی بچے اس چینل کو اب ٹی وی پر نہیں دیکھ سکیں گے جبکہ یوٹیوب کے ذریعے ان پروگرامز تک رسائی ممکن ہے۔

ایک پریس ریلیز میں بی بی سی نے کہا ہے کہ بھارت میں ان دونوں چینلز کی مقبولیت کے لیے وہ بھارتی ناظرین کے شکرگزار ہیں اور ’بی بی سی امید کرتی ہے کہ مستقبل میں بھارت میں واپسی بہتر پروگرامز کے ساتھ ہو گی۔‘

’بی بی سی انٹرٹینمنٹ‘ بھارت میں بہت مقبول ہے۔ اس چینل کے کئی پروگرامز جیسے ’ٹاپ گئیر‘، ’یس منسٹر‘، ’کم ڈائن ود می‘ کافی مقبول ہیں۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔