بالی وڈ راؤنڈ اپ: ’سن آف سردار‘ کی تیاری

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 10 نومبر 2012 ,‭ 14:12 GMT 19:12 PST

بالی وڈ راؤنڈ اپ

بالی وڈ راؤنڈ اپ سنیے

سنئیےmp3

اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے

متبادل میڈیا پلیئر چلائیں

مدھر بھنڈارکر کرینہ کپور

مدھر بھنڈارکر اداکارہ کرینہ کپورکو فلم ہیروئن کے لیے ہدایات دیتے ہوئے۔

مدھر جنسی زیادتی کے الزام سے بری

بھارت کی سپریم کورٹ نے بالی وڈ کے معروف ہدایتکار مدھر بھنڈارکر کے خلاف جنسی زیادتی کے الزامات کو خارج کر دیا ہے۔

مدھر بھنڈارکر نے سپریم کورٹ میں ان الزامات کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس معاملے میں تفتیش کا عمل ٹھیک سے نہیں کیاگیا اور صرف مبینہ متاثرین کے بیان پر مقدمہ درج کیاگیا ہے۔

ماڈل اور اداکارہ پریتی جین نے سنہ دو ہزار چار میں مدھر بھنڈارکر پر یہ الزام لگایا تھا کہ ہدایت کار مدھر بھنڈارکر نے انہیں فلم میں لیڈ رول دینے اور شادی کرنے کا فریب دے کر انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اس سے قبل گزشتہ سال ممبئی کی میٹروپولیٹن عدالت نے قرار دیا تھا کہ مدھر بھنڈارکر کے خلاف مقدمہ چلانے کے کافی ثبوت موجود ہیں۔ اس کے بعد مدھر بھنڈارکر کو پیشگی ضمانت لینا پڑی پڑی تھی۔ اس کے بعد مارچ دوہزار بارہ میں مدھر بھنڈارکر نے ممبئی ہائی کورٹ کا دروازہ كھٹكھٹاتے ہوئے اس معاملے کو ختم کرنے کی درخواست کی تھی، جسے عدالت نے مسترد کیا تھا۔

سن آف سردار کا نام برطانیہ سے

اجے دیوگن اور سوناکشی سنہا

اجے دیوگن اور سوناکشی سنہا نے اس فلم میں کام کیا ہے۔

عام طور پر سکھ برادری پر مبنی ہندی فلمیں اس فرقہ کو جذباتی سطح پر صدمہ پہنچانے کے نام پر تنازعات کا شکار ہو جاتی ہیں لیکن اس بار فلم ’سن آف سردار‘ کے ہدایت کار اشونی دھير نے بتایا کہ ان کی فلم کا نام رکھتے وقت انہوں نے اس بات کا خاص خیال رکھا کہ اس سے کسی کے جذبات مجروح نہ ہوں۔

انہوں نے بتایا اس دوران انہوں نے برطانیہ کے ایک فنکار کے گیت ’سن آف سردار‘ کو سنا اور وہ انہیں اتنا پسند آیا کہ انہوں نے فلم کا نام ہی ’سن آف سردار‘ رکھ لیا۔

اشونی دھیر نے بتایا کہ ’سن آف سردار‘ کی تجویز لے کر سب سے پہلے اجے میرے پاس آئے تھے۔ اجے نے مجھے تلگو فلم ’مریادا رمننا‘ کے بارے میں بتایا تھا جس کا پلاٹ مجھے بہت اچھا لگا اور میں نے اسے ذہن میں رکھتے ہوئے یہ فلم لکھ ڈالی۔

سنی لیون کی اگلی فلم

سنی لیون

سنی لیون نے فلم جسم ٹو میں کام کیا ہے۔

فلم جسم ٹو میں اپنے ہیجان انگیز اوتار کے لیے سرخیوں میں رہنے والی سٹار سنی لیون نے اپنی دوسری فلم سائن کر لی ہے۔ یہ فلم بالاجی پروڈکشن کے تحت بننے والی فلم ’راگنی ایم ایم ایس‘ کی سیکوئل ہے۔

’راگنی ایم ایم ایس‘ کی ہدایتکاری کے لیے بھوشن پٹیل کو بالاجی پرڈکشن کی مالکن ایکتا کپور نے سائن کیا تھا۔ بھوشن پٹیل نے اپنی ہدایت کی شروعات وکرم بھٹ کی فلم ’انیس سو بیس: دی ایول رٹرنز‘ سے کی تھی۔

اس سیکوئل فلم کا نام ’راگنی ایم ایم ایس-‘' رکھا گیا ہے۔

اکشے پاکستانی مداحوں کے روبرو

اکشے کمار

اکشے کمار کی فلم کھلاڑی-سات سو چھیاسی ریلیز کے لیے تیار ہے۔

پاکستان میں اپنی فلم کو پروموٹ کرنے کے لیے اکشے کمار نے ویڈیو کانفرنس کی۔ ان کی فلم’'کھلاڑی سات سو چھیاسی‘ ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔ اپنی گزشتہ فلموں کے حشر سے واقف اکشے نے اپنی اس فلم کی پروموشن ابھی سے شروع کر دی ہے۔

ان کی پچھلی فلمیں باکس آفس پر منھ کے بل گر گئیں تھیں۔ اس سے بچنے کے لیے اکشے نے پاکستان میں رہنے والے اپنے مداحوں کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس کی ہے۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اگر انھیں موقعہ ملا تو وہ پاکستان جا کر فلم کا پروموشن کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سیف علی خان کی فلم ایجنٹ ونود اور سلمان خان کی فلم ایک تھا ٹائیگر کی نمائش پر پابندی لگ گئی تھی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔