منیشا کوئرالہ ہسپتال میں داخل

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 1 دسمبر 2012 ,‭ 01:18 GMT 06:18 PST

بالی وڈ اداکارہ منيشا كوئرالہ کو خرابیِ صحت کی بنا پر ممبئی کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

بعض میڈیا رپورٹوں کے مطابق انہیں ’کینسر‘ ہے لیکن ابھی ہسپتال کی طرف سے یا منیشا کے خاندان کی طرف سے کوئی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق جسلوك اسپتال کے ترجمان كرشكات دسيم نے کہا، ’منيشا کو بدھ کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ان کی طبی جانچ ہو رہی ہے اور انہیں کچھ دنوں تک ہسپتال میں رہنا پڑ سکتا ہے۔‘

انڈین ایکسپریس اخبار نے لکھا کہ منيشا کو کینسر کے امکان کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

42 سالہ منيشا كوئرالا نیپال کے مشہور سیاسی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور انہوں نے ہندی کے علاوہ تامل اور مليالم فلموں میں بھی اداکاری کی ہے۔

انہوں نے سنہ انیس سو اکانوے میں سبھاش گھئي کی فلم ’سوداگر‘ سے ہندی فلموں میں قدم رکھا۔ ودھ ونود چوپڑا کی ’1942 اے لو اسٹوری‘ میں كوئرالا کی اداکاری کی کافی تعریف ہوئی تھی۔

ان کی مقبول فلموں میں ’من‘ اور ’دل سے‘ شامل ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے رام گوپال ورما کی ’بھوت ریٹرنز‘ میں کام کیا تھا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔