’ٹوائلائٹ ساگا‘ امریکی باکس آفس پر چھائی رہی

آخری وقت اشاعت:  پير 3 دسمبر 2012 ,‭ 15:26 GMT 20:26 PST
 ٹوائلائٹ ساگا

ٹوائلائٹ ساگا فلم اب تک تقریبا ساڑھے پچیس کروڑ ڈالر کا بزنس کرچکی ہے

ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق ’دا ٹوائلائٹ ساگا‘ اور’ بریکنگ ڈان پارٹ ٹو‘ شمالی امریکہ کے باکس آفس پر تیسرے ہفتے بھی چارٹ پر ٹاپ رہی ہے ۔

فلم ’دا ٹوائیلائٹ ساگا: بریکنگ ڈان پارٹ ٹو‘ نے اس ہفتے ایک کروڑ چوہتر لاکھ ڈالر کا کاروبار کیا ہے اس طرح اب تک وہ مقامی کاروبار میں پچیس کروڑ چھیالیس لاکھ ڈالر کی کمائی کر چکی ہے۔

جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم ’سکائی فال‘ ریلیز ہونے کے چوتھے ہفتے تک ایک کروڑ ستر لاکھ امریکی ڈالر کا کاروبار کرچکی ہے اور ’ٹوائلائٹ ساگا‘ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

سٹیون سپیلبرگ کی نئی فلم ’لنکن‘ تیسرے نمبر پر ہے۔ یہ فلم ایک تاریخی ڈرامہ ہے۔

اس فلم میں آسکر اعزاز یافتہ ڈینیئل ڈے لیوس نےامریکہ کے سولھویں صدر ابراہیم لنکن کا کردار ادا کیا ہے۔ ان کے علاوہ فلم میں سیلی فیلڈ، ٹومی لی جونز اور جوزف گارڈن لیوٹ نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔

ہٹ فلموں کی اس فہرست میں اینی میشن فلم رائز آف دا گارڈئینس اور آنگ لی کی نئی فلم ’ لائف آف پائی‘ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

"میں ہر دن اس سال کے اپنے تخمینے کو بڑھاتا جاتا ہوں کیونکہ یہ ابھی تک توقعات سے زیادہ مستحکم رہا ہے"

تجزیہ نگار پال درگرابیڈیئن

بریڈ پٹ کی نئی فلم ’ کلنگ دیم سوفٹلی‘ حسبِ امید کامیابی نہیں مل سکی، لیکن وہ ستّر لاکھ امریکی ڈالر کے کاروبار کے ساتھ اس فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے۔

ٹوائیلائٹ اور بانڈ فلموں کی کامیابیوں کے ساتھ آنے والی فلم ’ہوبٹ‘ اور’لے مزارب‘ سے دوہزار بارہ میں ٹکٹوں کی ریکارڈ فروخت متوقع ہے۔

باکس آفس پر نظر رکھنے والی سائٹ ہالی وڈ ڈاٹ کام کے مطابق اب تک باکس آفس نے مجموعی اور ملکی سطح پر نو اعشاریہ نو ارب ڈالر کا کاروبار کیا ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے چھ فی صد زیادہ ہے۔ یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دو ہزار نو میں ہونے والے ریکارڈ کاروبار دس اعشاریہ چھ ارب ڈالر کا ریکارڈ اس سال ٹوٹ جائے گا۔

تجزیہ نگار پال درگرابیڈیئن کا کہنا ہے کہ ’میں ہر دن اس سال کے اپنے تخمینے کو بڑھاتا جاتا ہوں کیوں کہ یہ ابھی تک توقعات سے زیادہ مستحکم رہا ہے۔‘

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔