جاز کے مشہور موسیقار بروبیک کا انتقال

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 6 دسمبر 2012 ,‭ 23:27 GMT 04:27 PST
بروبیک

انیس سو پچاس اور ساٹھ کی دہائی میں بروبیک کا البم لاکھوں کی تعداد میں فروخت ہوا

جاز پیانو کے پیشرو اور کمپوزر دیو بروبیک اکانوے برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

ان کے مینیجر رسل گلائیڈ نے بتایا کہ بدھ کی صبح کنیکٹیکٹ کے ہسپتال میں موسیقار بروبیک کا انتقال ہو گیا۔

بروبیک جنہوں نے ڈیوک ایلنگٹن اور ایلا فٹزجیرلڈ جیسے لوگوں کے ساتھ ٹور کیا تھا۔ وہ جمعرات کو بانوے برس کے ہونے والے تھے۔

ان کے مینیجر نے کہا کہ بروبیک کو اس وقت دل کا دورہ پڑا جب وہ اپنے بیٹے دیریئس کے ساتھ دل کے ڈاکٹر کو ملنے جا رہے تھے۔

سنہ پچاس اور ساٹھ کی دہائی میں دیو بروبیک کوارٹٹ کی غیر معمولی کامیابی کے بعد ان کی البم کی لاکھوں کاپیاں فروخت ہوئیں۔

ان کی 1959 کی البم ’ٹائم آؤٹ‘ ایک منفرد البم تھی جس میں ان کی کلاسیکی تربیت بہت واضح نظر آتی تھی۔

بروبیک نے کوارٹٹ کو 1967 میں توڑ دیا تھا اور کمپوز کرنے پر توجہ دینے لگے۔

انیس سو ستر کی دہائی میں ان کے پانچ بیٹے بھی ان کے ساتھ باقاعدگی کے ساتھ کنسرٹ کیا کرتے تھے۔

بروبیک کی ماں بھی ایک پیانسٹ تھیں اور بروبیک اکثر مذاق میں کہا کرتے تھے کہ ان کا پیانو کے ساتھ اس وقت ہی تعارف ہو گیا تھا جب وہ ابھی اپنی ماں کے پیٹ میں ہی تھے۔

.

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔