کاسابلانکہ فلم کا پیانو چھ لاکھ ڈالر میں نیلام

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 15 دسمبر 2012 ,‭ 05:08 GMT 10:08 PST

فلم کے کردار سیم نے اس فلم میں ایک گانا ’جوں جوں وقت گزرتا ہے‘ گایا جو کہ پیرس کے ایک بار پر بنے سیٹ پر فلمایا گیا تھا۔

کاسابلانکہ فلم کے شہرۂ آفاق منظر میں استعمال ہونے والا ایک پیانو چھ لاکھ ڈالر سے زیادہ میں فروخت ہو گیا ہے۔

انیس سو چالیس کے دور میں بننے والی مشہور فلم کابلانکہ میں استعمال ہونے والا یہ پیانو نیویارک میں ایک نیلامی میں فروخت ہوا۔

نیویارک میں نیلام گھر سوتھبیز میں نیلام ہونے اس پیانو کے نئے خریدار کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

یہ پیانو فلم کاسابلانکہ کی ستر سال گزرنے پر اس کے جاپانی مالک نے نیلامی کے لیے پیش کیا تھا۔

انہوں نے انیس سو اسی کے اواخر میں اس پیانو کو ایک لاکھ چون ہزار ڈالر میں خریدا تھا۔

امید کی جا رہی تھی کہ یہ بارہ لاکھ ڈالر تک بک سکے گا مگر اس کی اتنی قیمت نہیں مل سکی۔

فلم کاسابلانکہ جنگ عظیم دوم میں مراکش کے شہر کاسابلانکہ کے بارے میں بنی ہے جس پر فرانس نے قبضہ کیا ہوا تھا۔

فلم میں یہ ایک پیانو بجانے والے کردار سیم کے استعمال میں دکھایا گیا تھا جسے ڈولی ولسن نے ادا کیا تھا۔

سیم نے اس فلم میں ایک گانا ’جوں جوں وقت گزرتا ہے‘ گایا جو کہ پیرس کے ایک بار پر بنے سیٹ پر فلمایا گیا تھا۔

اس کے علاوہ ایک منظر میس جسے فلم کا مشہور ترین منظر مانا جاتا ہے رِک کا کردار ادا کرنے والے اداکار ہمفری بوگارٹ یہ جملہ بولتے ہیں ’میں اب تمہاری جانب دیکھتا ہوں۔‘

اسی منظر میں ان کے ساتھ انگرڈ برگ مین بھی ہیں اور دونوں ایک جام تھامے اس پیانو پر جھک کر ایک دوسرے کو جام ’ٹوسٹ‘ کرتے ہیں۔

فلم کاسابلانکہ جنگ عظیم دوم میں مراکش کے شہر کاسابلانکہ کے بارے میں بنی ہے جس پر فرانس نے قبضہ کیا ہوا تھا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔