رنبیر کپور بنیں گے کشور کمار

آخری وقت اشاعت:  منگل 18 دسمبر 2012 ,‭ 10:29 GMT 15:29 PST

فلم کے لیے رنبیر کو اپنی ظاہری شکل و صورت پر بھی کام کرنا ہوگا

’برفی‘ کی کامیابی کے بعد بالی وڈ کے ہدایتکار انوراگ باسو نے مشہور گلوکار اور اداکار کشور کمار کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں رنبیر کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

انوراگ کا کہنا ہے وہ اور رنبیر اس فلم کے لیے پرعزم ہیں اور’بہت جلد ہم اس فلم کا اعلان کریں گے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’برفی کے بعد سے اب تک میں اسی فلم پر کام کرتا رہا اور میرا سکرپٹ مکمل ہو چکا ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’رنبیر کو جب ہم نے یہ آئیڈیا سنایا تو اسے بہت پسند آیا اور برفی کی شوٹنگ کے دوران ہی رنبیر نے اس فلم کے لیے حامی بھر لی تھی۔‘

اس فلم کے لیے رنبیر کو اپنی ظاہری شکل و صورت پر بھی کام کرنا ہوگا۔ انوراگ کا کہنا ہے کہ رنبیر کو یہ کردار دینے سے پہلے ان پر کشور کمار کے کچھ ’لُک ٹیسٹ‘ کیے گئے تھے۔

چار بھائیوں میں سب سے چھوٹے کشور کمار ہمیشہ سے گلوکار بننا چاہتے تھے لیکن بڑے بھائی اشوک کمار انہیں بطور اداکار دیکھنا چاہتے تھے۔

انوراگ کا کہنا ہے ’یہ ایک بایو پكچر ہے اور اس میں ہم اپنی طرف سے کوئی کہانی نہیں جوڑیں گے۔ کشور دا کے بارے میں ایسا بہت کچھ ہے جو لوگ نہیں جانتے‘۔

اس فلم کو رنبیر کے دوست اور ویك اپ سڈ کے ڈائریکٹر آلیان مکھرجی بنا رہے ہیں۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔