امریکی باکس آفس پر دی ہوبٹ کی کامیابی

آخری وقت اشاعت:  بدھ 26 دسمبر 2012 ,‭ 16:59 GMT 21:59 PST

امریکی باکس آفس پر لگا تار دوسرے ہفتے بھی دی ہابیٹ سرفہرست رہی

امریکی باکس آفس پر فلم ’دی ہوبٹ ایک غیر متوقع سفر‘ لگاتار دوسرے ہفتے میں بھی بزنس کے لحاظ سے پہلے نمبر پر رہی ہے۔

فلم کے ڈائریکٹر پیٹر جیکسن کی اس فلم نے اختتامِ ہفتہ تک تین کروڑ سرسٹھ لاکھ ڈالر کا کاروبار کیا ہے۔

دی ہوبٹ کی کامیابی کے بعد ٹام کروز کی ایکشن فلم ’جیک ریچر‘ دوسرے نمبر پر ہے۔ اس فلم نے باکس آفس پر ایک کروڑ چھپن لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔

گزشتہ ہفتے ’دی ہوبٹ‘ نے آٹھ کروڑ اڑتالیس لاکھ ڈالر کا کاروبار کیا تھا۔

توقع ہے کہ یہ فلم کامیابی میں ’لارڈ آف دی رنگز‘ کا مقابلہ کرے گی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نمائش کے دوسرے ہفتے دی ہوبٹ کی آمدن میں ستاون فیصد کمی کرسمس کے لیے کی جانے والی خریداری کی وجہ سے ہوئی ہے۔

دو ہزار تین میں لارڈ آف دی رنگز سیریز کی ریلیز ہونے والی فلم ’دی ریٹرن آف دی کنگ‘ نے ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کمائے تھے اور اس وقت یہ کارباری لحاظ سے کامیاب ترین فلموں میں دوسرے نمبر پر تھی تاہم اب ایویٹار اور ہیری پورٹر سیریز کی آخری فلم ڈیتھلی ہولوز پارٹ ٹو کی آمدن اس سے کہیں زیادہ ہے۔

دوسری جانب مشہور فنکار ٹام کروز کی فلم نے توقعات سے کم بزنس کیا اور ان کی نئی ایکشن فلم گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم مشن امپاسبل فور کے مقابلے میں نصف رقم کمانے میں کامیاب ہو سکی۔

امریکی باکس آفس پر تیسرے نمبر پر فلم ’ دِس از فورٹی‘ رہی جس نے ایک کروڑ بیس لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔

اسامہ بن لادن کو تلاش کرنے کے لیے سی آئی اے کی کوششوں پر مبنی سنسنی خیز فلم زیرو ڈارک تھرٹی نے عمدہ بزنس کیا ہے۔ڈائریکٹر کیتھرین بِگلو کی اس فلم کے بارے میں توقع کی جا رہی ہے کہ یہ آسکر انعام جیت سکتی ہے۔

امریکی خفیہ ایجنسی کی اسامہ بن لادن کی تلاش پر بننے والی یہ فلم صرف پانچ سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی اور ہفتے کے اختتام تک فلم نے چار لاکھ دس ہزار ڈالر کا بزنس کیا۔

شائقین سے بھرے سینما گھر میں سی آئی اے پر بننے والی فلم نے فی سکرین بیاسی ہزار ڈالر کمائے جبکہ اس کے مقابلے میں ٹام کروز کی فلم جیک ریچر نے فی سکرین چار ہزار چھ سو چون ڈالر کا بزنس کیا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔