بالی وڈ راؤنڈ اپ

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 5 جنوری 2013 ,‭ 12:57 GMT 17:57 PST

بالی وڈ راؤنڈ اپ

ہنی سنگھ کا کنسرٹ رد، انیل کپور بالی وڈ کے بچوں پر، نرگس فخری اپنی شادی پر کیا کہتی ہیں۔

سنئیےmp3

اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے

متبادل میڈیا پلیئر چلائیں

بالی وڈ راؤنڈ اپ سننے کے لیے یہاں کلک کریں

نو نو ہنی سنگھ

ہنی سنگھ

گذشتہ ہفتے پنجابی ریپ سنگر ہنی سنگھ کے گیتوں کے تعلق سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹوں پر کافی گرماگرم بحث رہی اور کافی مخالفت دیکھنے میں سامنے آئي۔

لوگوں کا خیال ہے کہ ان کے گیتوں کے بول شرمناک ہیں اور خواتین کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کو بڑھاوا دیتے ہیں۔ اسی بارے میں جب ہم نےنغمہ نگار پرسون جوشی سے دریافت کیا تو انھوں نے کہاکہ’ایسے نغمے بچے سنتے ہیں اور یہ بہت ہی خطرناک بات ہے لیکن زیادہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم خود ہی ان گانوں سے پرہیز کریں۔‘

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کی گئی مخالفت کے نتیجے میں نئے سال کے موقعے سے ہنی سنگھ کے کنسرٹ کو منسوخ کر دیا گیا۔

انیل کپور: کاش سونم فلموں میں نہیں آتی

انیل کپور اور سونم کپور

انیل کپور کا نام بالی وڈ کے معدودے چند اہم اداکاروں میں ہوتا ہے۔ حال ہی میں انھوں نے کہاکہ ان کی یہ خواہش نہیں تھی کہ ان کی بیٹی فلموں میں نہیں آتی۔

فلمی ستاروں کی بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ فلم انڈسٹری والوں کے بچے یہ فیصلہ خود ہی کر لیتے ہیں کہ انھیں کیا کرنا ہے۔ والدین ہونے کی حیثیت سے دل چاہتا ہے کہ وہ کچھ اور کر لیتے تو اچھا ہوتا۔‘

انیل نے کہاکہ’ یہاں کیا ہے؟ شہرت، ترقی اور یہ سب عوام طے کرتی ہے۔ دوسرے پیشوں میں آپ کیا کرتے ہیں پتہ نہیں چل پاتا۔‘

ہمت والا کا ری میک

ہمت والا

بالی وڈ میں فلموں کی ری میک کا ایسا چلن نکل چلا ہے کہ ہر سال کسی نہ کسی پرانی فلم کا ری میک بن کر سامنے آ جاتا ہے۔ دو ہزار بارہ میں امیتابھ بچن کی مشہور فلم ’اگنی پتھ‘ کا ری میک بنا تھا تو اس سال دو ہزار تیرہ میں ساجد خان جیتندر کی ہٹ فلم ’ہمت والا‘ کی ری میک پیش کرنے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل ساجد خان ’ہے بے بی‘، ’ہاؤس فل- ایک‘ اور ’ہاؤس فل- دو‘ بنا چکے ہیں۔

ساجد خان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انیس سو اسی میں ریلیز ہونے والی سری دیوی اور جیتندر کی یہ فلم ان کو اتنی پسند آئی تھی کہ انھوں نے اسے چھتیس بار دیکھا تھا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ یہ دو ہزار تیرہ کی کافی ہٹ فلموں میں شامل ہوگی۔ اس فلم میں جیتندر کی جگہ اجے دیوگن ہونگے اور یہ مارچ میں ریلیز کی جائے گی۔

نرگس فخری: شادی کی خبر جھوٹی

راک سٹار میں نرگس فخری

فلم 'راک سٹار' کے ساتھ بالی وڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ نرگس فخری نے اپنی شادی کی خبروں کو جھوٹ قرار دیا ہے۔ خبریں یہ سامنے آ رہی تھیں کہ نرگس فخری مشہور فلمساز یش چوپڑہ کے بیٹے ادے چوپڑہ کے ساتھ شادی کرنے والی ہیں۔ لیکن نرگس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ سنگل ہیں اور خوش ہیں اور یہ کہ مارچ میں ان کی شادی کی خبر کسی کی پھیلائی ہوئی بے بنیاد افواہ ہے۔

نرگس ان دنوں ’مدراس کیفے‘ نام کی فلم کی شوٹنگ کر رہی ہیں جس میں وہ جان ابراہم کے ساتھ نظر آئیں گی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔