کے بی سی: بارھویں پاس نے جیتے پانچ کروڑ

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 5 جنوری 2013 ,‭ 15:52 GMT 20:52 PST
کے بی سی

بھارت کے معروف ٹی وی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے حالیہ سیزن میں پنجاب کی ایک خاتون نے پانچ کروڑ کا انعام حاصل کیا ہے۔

حالیہ سیزن میں بھی اس شو کی میزبانی بالی وڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن کر رہے ہیں۔

پنجاب کی اس خاتون کا نام سنميت کور ہے اور اسی کے ساتھ وہ پانچ کروڑ جیتنے والی پہلی خاتون فاتح بن گئی ہیں۔

اس سے قبل گذشتہ سال ریاست بہار کے سشیل کمار نے پانچ کروڑ کی خطیر رقم پہلی بار جیتی تھی۔

سنميت کور ممبئی میں رہتی ہیں اور محض بارہویں پاس ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گھریلو وجوہات کی بنا پر وہ آگے کی پڑھائی جاری نہیں رکھ سکیں۔

سنميت کور بچوں کو ٹیوشن پڑھاتی ہیں اور اسی دوران معلومات عامہ میں ان کی دلچسپی پیدا ہوئی۔

سنميت نے بتایا کہ وہ کئی بار پہلے بھی کے بي سي میں شامل ہونے کوشش کر چکی تھیں لیکن اس بار انھیں اس میں شامل ہونے کا موقع مل ہی گیا۔

کے بی سی

یہ کون بنے گا کروڑ پتی کا چھٹا سیزن ہے۔

كے بی سي کی فاتح کا کہنا ہے کہ انھوں نے واقعی کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ كے بي سي میں اس مقام تک پہنچ سکتی تھیں۔ ان کے شوہر اداکار ہیں اور ان کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔

سنميت کے شوہر ہرميت بھی اپنی بیوی کی کامیابی پر بہت خوش ہیں۔ وہ کہتے ہیں ’میں بتا نہیں سکتا کہ یہ میرے لیے کس قدر فخر کی بات ہے۔ وہ شروع میں گھبرا رہی تھیں لیکن میں نے اس کی حوصلہ افزائی کی۔ کروڑ پتی تو بہت ہوتے ہیں لیکن میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ میں ’كروڑپتني‘ کا پتی (یعنی شوہر) ہوں۔‘

حالیہ سیزن کے بی سی کا چھٹا سیزن ہے اور اس سیزن کو اپنا پہلا کروڑ پتی جموں - کشمیر کے منوج کمار رینا کی شکل میں ملا تھا۔

كے بي سي کے گذشتہ سیزن میں بہار کے سشیل کمار نے پانچ کروڑ جیتے تھے۔ جبکہ بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے انیل کمار سنہا نے کون بنے گا کروڑ پتی پر ایک کروڑ روپے جیتے تھے۔

كے بي سي سنہ دو ہزار میں شروع ہوا تھا اور یہ بے حد مقبول پروگرام رہا ہے۔ درمیان میں بیماری کی وجہ سے امیتابھ بچن ایک سیزن میں میزبانی نہیں کر سکے تھے اور ان کی جگہ تیسرے ایڈیشن میں شاہ رخ خان نے اس کی میزبانی کی ذمہ داری نبھائی تھی۔

شو کی مقبولیت کی اہم وجہ امیتابھ بچن کی موجودگی کو بھی قرار دیا جاتا ہے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔