آسکر ایوارڈز 2013 کےلیے نامزدگیاں

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 10 جنوری 2013 ,‭ 18:03 GMT 23:03 PST

اکیڈمی آف موشن پکچرز، آرٹس اینڈ سائنسز یعنی آسکرز نے سنہ دو ہزار تیرہ کے ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے جس میں سرفہرست فلم ’لنکن‘ ہے جس کو بارہ نامزدگیاں ملی ہیں۔

اس کے علاوہ فلم ’سلور لائننگ پلے بک‘ گزشتہ تیس سالوں میں اداکاری کے چاروں شعبوں میں نامزدگی حاصل کرنے والی پہلی فلم ہے۔

ان نامزدگیوں کا اعلان اداکار سیتھ مک فارلین اور ایما سٹون نے کیا۔

تاریخی ڈرامے لنکن نے بارہ نامزدگیوں کے ساتھ سبقت حاصل کی جبکہ فلم ’لائف آف پائی‘ نے گیارہ اور فلم ’سلور لائننگ پلے بک‘ نے آٹھ نامزدگیاں حاصل کیں۔

اس بار بہترین فلموں کی درجہ بندی میں نو فلموں کو نامزد کیا گیا ہے جن میں زیرو ڈارک تھرٹی، آرگو اور لا میزرابیل شامل ہیں۔

جیمز بونڈ کی فلم سکائی فل کے بارے میں بھی کہا جا رہا تھا کہ اس کو کافی نامزدگیاں ملیں گی۔

ان نامزدگیوں کا اعلان اداکار سیتھ مک فارلین اور ایما سٹون نے ہالی وڈ میں کیا۔

سکائی فال فلم کو پانچ نامزدگیاں ملیں جن میں سب سے اہم گلوکارہ ایڈیل کے سکائی فال کے گانے کو ملی جبکہ فلم کے اداکاروں اور ہدایتکاروں کو کوئی نامزدگی نہیں ملی۔

آسکرز کی تقریب چوبیس فروری کو ڈولبی تھیئٹر ہالی وڈ میں منعقد ہو گی۔

اداکارہ امینویلا ریوا پچاسی سال کی عمر میں نامزد ہو کر سب سے عمر رسیدہ جبکہ قواژہین والس نو سال کی عمر میں سب سے کم عمر اداکارہ ہیں جو بہترین مرکزی اداکارہ کی درجہ بندی میں نامزد ہوئی ہیں۔

مختلف اہم درجہ بندیوں میں نامزدگیاں یوں ہیں۔

بہترین فلم

1: آرگو

2: لا میزرابیل

3: لائف آف پائی

4: لِنکن

5: زیرو ڈارک تھرٹی

6: آمور

7: بیسٹس آف دی سدرن وائلڈ

8: جینگو ان چینڈ

9: سلور لائننگ پلے بک

بہترین مرکزی اداکارہ

1: امانویلا ریوا (فلم آمور)

2: نومی واٹس (فلم دی امپوسبل)

3: جینیفر لارنس (فلم سلور لائننگز پلے بک)

4: جیسیکا چیسٹن (فلم زیرو ڈارک تھرٹی)

5: قواژہین والس (فلم بیسٹس آف دی سدرن وائلڈ)

بہترین مرکزی اداکار

1: ڈینزل واشنگٹن (فلم فلائٹ)

2: بریڈلی کوپر (فلم سلور لائننگز پلے بک)

3: ڈینئل ڈے لِیوس (فلم لنکن)

4: ہِیو جیک مین (فلم لا میزرابیل)

5: چوکین فینیکس (فلم دی ماسٹر)

بہترین ہدایتکار

1: بین زیٹلین (فلم بیسٹس آف سدرن وائلڈ)

2: سٹیون سپیل برگ (فلم لنکن)

3: اینگ لی (فلم لائف آف پائی)

4: ڈیوڈ او رسل (فلم سلور لائننگ پلے بک)

5: مائیکل ہینیکی (فلم آمور)

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔