اروشی ڈھولکیا بگ باس کی فاتح

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 12 جنوری 2013 ,‭ 18:43 GMT 23:43 PST
بگ باس (فائل فوٹو)

اروشی یہ پروگرام جیتنے کے لیے فیورٹ نہیں تھیں

بھارت کے ريئلیٹي ٹی وی شو ’بگ باس‘ سیزن چھ کی فاتح ٹی وی اداکارہ اروشي ڈھولکیا بنی ہیں۔

اروشي کئی مشہور ٹی وی سيريلز میں کام کر چکی ہیں۔ انہوں نے اس شو میں کل پچاس لاکھ روپے کی رقم جیتی ہے۔

اس شو میں رنرز اپ امام صدیقی رہے جو پورے شو کے دوران کئی بار تنازعات میں گھرے رہے۔ تیسرے نمبر پر رہیں ثنا خان جبکہ چوتھے نمبر پر ماڈل نکیتن آئے ۔

اس شو کو جیتنے کی مضبوط دعویدار سمجھی جانے والی ٹی وی اداکارہ دلناز فائنل سے قبل ہی اس شو سے باہر ہو گئی تھیں۔

بگ باس میں کئی جانی مانی ہستیوں کو تقریباً تین ماہ تک ایک ساتھ ایک ہی گھر میں رکھا جاتا ہے اور تین برس سے اس پروگرام کی میزبانی بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان کررہے ہیں۔

اس بار شو میں جن لوگوں نے حصہ لیا ان میں کرکٹر اور بی جے پی رہنما نوجوت سنگھ سدّھو، گلابی گینگ کی سمپت پال، حال میں مشہور ہوئے کارٹونسٹ اسیم ترویدي، ٹی وی فنکار اروشي ڈھولکیا، عاشقہ گوراڈيا، ساينتني گھوش، کامک اداکار برجیش ہيرجي، منک برار، کرشما کوٹک،کاشف قریشی، راجیو پال، اور بھوجپوري فلموں کے اداکار دنیش لال یادو عرف نروا شامل تھے۔

اس سیزن کا شو رات کو نو بجے نشر ہوا۔ اس شو کے پچھلے ورژن میں کھلاڑیوں کی طرف سے غلط زبان کے استعمال اور فحاشی کے خاصے الزام لگے تھے۔ اس کے بعد اطلاعات و نشریات کی وزارت نے اس شو کو پرائم ٹائم سے ہٹاکر دیر رات دکھانے کا حکم متعلقہ چینل کو دیا تھا۔

اس سے قبل اس میں پامیلا اینڈرسن، سنی لیونی اور وینا ملک جیسی اداکاراؤں نے بھی شرکت کی تھی۔

لیکن اس بار شو کے منتظمین نے یقین دلایا تھا کہ شو ایک خاندانی شو ہو گا اور اسی وجہ سے یہ پرائم ٹائم پر دکھایا گیا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔