آرگو کے لیے کئی گولڈن گلوب ایوارڈز

آخری وقت اشاعت:  پير 14 جنوری 2013 ,‭ 10:01 GMT 15:01 PST

ہالی وڈ کی فارن پریس ایسوسی ایشن یعنی ہالی وڈ میں مقیم بیرونی ممالک کے نمائندوں کی تنظیم کے تحت گولڈن گلوب ایوارڈزکی تقریب ہالی وڈ لاس اینجلس میں منعقد ہوئی۔

ہالی وڈ کے علاقے بیورلی ہلٹن میں واقع روزاویلٹ ہوٹل میں سترہویں گولڈن گلوب ایوارڈز تقریب میں اداکار بین ایفلِک کی فلم آرگو پر انہیں بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ ملا جبکہ اسی فلم کو بہترین فلم کی ڈرامہ کیٹگری میں ایوارڈ ملا ہے۔

اداکار ہیو جیکمین کو میوزیکل اور کامیڈی کے بہترین مرکزی اداکار کی درجہ بندی میں ایوارڈ ملا جبکہ اسی فلم کو میوزیکل اور کامیڈی کی درجہ بندی میں بہترین فلم کا ایوارڈ ملا۔ میوزیکل اور کامیڈی کی درجہ بندی میں مرکزی کردار میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جینیفر لارنس کو ملا۔

برطانوی گلوکارہ ایڈیل کو بہترین گانے کا ایوارڈ ان کی فلم سکائی فال کے تھیم سانگ پر ملا۔

فلم میں ڈرامہ کیٹگری میں بہترین مرکزی اداکار کا ایوارڈ ڈینئیل ڈے لیوس کو فلم ’لنکن‘ میں اداکاری پر دیا گیا جبکہ ڈرامہ کی کیٹیگری میں ہی بہترین مرکزی اداکارہ کا ایوارڈ جیسیکا چیسٹیان کو ان کی فلم ’زیرو ڈارک تھرٹی‘ میں اداکاری پر دیا گیا۔

کوئنٹن ٹیرنٹینو کو ان کی فلم ’جینگو ان چینڈ‘ کے لیے بہترین سکرین پلے کا ایوارڈ ملا۔

بہترین موسیقی کا ایوارڈ موسیقار مائیکل دنا کو فلم لائف آف پائی کے لیے سانؤنڈ ٹریک بنانے پر ملا۔

آسٹریاسے تعلق رکھنے ہدایتکار مائیکل ہینیکی کی فلم ’آمور‘ کو بہترین بیرون ملک کی فلم کا ایوارڈ ملا۔

ڈینیئل ڈے لیوس

ڈینیئل ڈے لیوس کو فلم لنکن کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا

ہوم لینڈ کو بہترین ٹی وی ڈرامہ کا ایوارڈ ملا جبکہ اس میں اداکاری کرنے والے اداکار ڈیمیئن لیوس کو بہترین ٹی وی اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

بہترین گانے کا ایوارڈ لیتے ہوئے گلوکارہ ایڈیل نے کہا ’میں ایمانداری کے ساتھ کہتی ہوں کہ میں اپنی دوست ایڈا کے ساتھ نائٹ آؤٹ پر (اچھا وقت گزارنے) آئی تھی، ہم لوگ تازہ تازہ مائیں بنی ہیں۔ میں صحیح معنوں میں نائٹ آؤٹ کے لیے نکلی تھی۔ مجھے اس ایوارڈ کی ذرا بھی امید نہیں تھی۔‘

بہترین سکرین پلے کا ایوارڈ لیتے ہوئے کوئنٹین ٹیرنٹینو نے کہا کہ ’یہ ہمارے لیے ایک سرپرائز ہے اور مجھے ایسی حیرتیں پسند ہیں۔‘

اداکار ڈینئیل ڈے لیوس نے ایوارڈ وصول کرنے پر مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’آپ نہیں چاہیں کہ اایک اور صدر اس وقت سٹیج پر آئے مگر مجھے اطلاع ہے ابھی کچھ دیر میں ملکۂ برطانیہ سٹیج پر چھاتہ بردارے اترنے والی ہیں تاکہ جیمز بونڈ کی فلم سکائی فال کے لیے ایک آخری کوشش کر سکیں۔‘

واضح رہے کہ فلم آرگو کے خلاف کئی معروف فلمیں تھیں جن میں آنگ لی کی لائف آف پائی، سپیل برگ کی لنکن اور اسامہ بن لادن کی تلاش پر مبنی فلم زیرو ڈارک تھرٹی بھی تھیں۔

آرگو فلم انیس سو اناسی میں تہران میں بننے والی امریکی یرغمالیوں کے واقع ہر بننے والی فلم ہے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔