لتا منگیشکر اور امیتابھ بچن گائیں گے دوگانا

آخری وقت اشاعت:  بدھ 16 جنوری 2013 ,‭ 08:08 GMT 13:08 PST
لتا منگیشکر اور امیتابھ بچن

لتا منگیشکر کا کہنا ہے کہ وہ امیتابھ بچن کے والد ہری ونش رائے بچن کی بعض نظموں کو اپنی آواز میں گانا چاہتی ہیں

بھارت کی مقبول ترین گلوکارہ لتا منگیشکر اور بالی وڈ کے سپر سٹار امیتابھ بچن جلد ہی ایک ساتھ ایک نغمہ گائیں گے۔

یہ بات لتا منگیشکر نے اپنے میوزک لیبل کے اجراء کی تقریب میں کہی ہے۔

لتا منگیشکر کا کہنا تھا ’میں امتیابھ جی سے گزارش کرتی ہوں کہ وہ مجھے اپنے والد ( ہری ونش رائے بچن ) کی بعض نظمیں خود منتخب کر کے دیں تاکہ میں انہیں اپنی آواز میں گا سکوں۔ ویسے آپ بہت جلد میرا اور امیتابھ بچن کا گایا ہوا نغمہ سنیں گے‘۔

تقریبا ستر برس سے بالی وڈ اور دیگر علاقائی فلموں میں گلوکاری کرنے والی لتا منگیشکر کہتی ہیں ’میں بہت خوش ہوں کہ میں اتنے لمبے عرصے سے کام کررہی ہوں۔ آج کل میں فلموں کے لیے کم گلورکای کررہی ہوں۔ لیکن اب ستر برس ہوگئے ہیں۔ اس سے پہلے کہ لوگ پریشان ہوجائیں کام کرنا چھوڑ دینا چاہیے‘۔

اپنا میوزک لیبل جاری کرنے کے بارے میں لتا منگیشکر کا کہنا ہے کہ ’اس کا مقصد نئے بچوں کو گلوکاری کا موقع دینا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ امیتابھ بچن میری اس کاوش اور سوچ سے اتفاق کریں گے‘۔

واضح رہے کہ لتا منگیشکر کے میوزک لیبل کے اجرا پر بالی وڈ کی بعض نامور شخصیات کے علاوہ امیتابھ بچن بھی موجود تھے۔

"ایک بار کی بات ہے جب میں لتا کے ساتھ کسی کام کے سلسلے میں ایک سٹوڈیو میں ملا تھا تو وہاں بیٹھنے کی جگہ کم تھی میں نے لتا سے کہا بیٹھو تو بولی کہاں بیٹھوں آپ کے سر پر۔۔ تو میں نے کہا وہاں تو آپ پہلے ہی بیٹھی ہیں۔"

پنڈت جسراج

اس موقع پر مشہور کلاسیکل موسیقار پنڈت جسراج نے لتا منگیشکر کے بارے میں کہا ’ہم رام رام اور کرشن کا نام جپتے ہیں کچھ دن بعد لوگ لتا لتا کا نام لیا کریں گے‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لتا منگیشکر نے اتنے لمبے وقت تک لوگوں کو اپنی خوبصورت آواز سے محضوض کیا ہے جو کہ اپنے آپ میں ایک مثال ہے۔

ان کا کہنا تھا ’ایک بار کی بات ہے جب میں لتا کے ساتھ کسی کام کے سلسلے میں ایک سٹوڈیو میں ملا تھا تو وہاں بیٹھنے کی جگہ کم تھی میں نے لتا سے کہا بیٹھو تو بولی کہاں بیٹھوں آپ کے سر پر۔۔ تو میں نے کہا وہاں تو آپ پہلے ہی بیٹھی ہیں‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگ تربیت لیتے ہیں اور نئے دور کے میوزک کو سیکھتے ہیں لیکن لتا تو ہر دور کی موسیقی خود بہ خود سیکتھی رہیں۔

لتا منگیشکر نے اپنے میوزک کمپنی لیبل کو بازار میں جاری کیا جس کا نام ہے ’ایل ایم‘۔

لتا منگیشکر کا کہنا ہے کہ اپنی میوزک البم کے برانڈ کے لیے وہ خود بھی گلوکاری کریں گی اور نئے ٹیلنٹ کو بھی گلوکاری کا موقع دیں گی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔