ایم ٹی وی کی میزبان صوفیہ حق انتقال کرگئیں

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 18 جنوری 2013 ,‭ 12:53 GMT 17:53 PST

انہوں نے اینڈریو لائیڈ ویبر کے ڈرامے بمبئی ڈریمز میں اداکاری کی

دنیا کے معروف موسیقی کے چینل ایم ٹی وی کی مشہور میزبان صوفیہ حق 41 سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔

صوفیہ حق کو پچھلی کرسمس میں سرطان کی تشخیص کی گئی تھی۔

صوفیہ کو نمونیا ہو گیا تھا اور کہا جا رہا ہے کہ ان کے پھپھڑوں میں خون جمع ہو گیا تھا۔

انہوں نے سات سال تک ایم ٹی وی پر میزبانی کی جس کی وجہ سے انہیں بہت شہرت حاصل ہوئی۔

صوفیہ حق ایک اچھی گلوکارہ اور رقاصہ بھی تھیں۔ وہ 1997 میں ممبئی منتقل ہو گئیں اور بالی وڈ کی کئی فلموں میں کام کیا۔

ممبئی سے وہ 2002 میں واپس برطانیہ آئیں جہاں انہوں نے اینڈریو لائیڈ ویبر کے ڈرامے بومبے ڈریمز میں اداکاری کی۔

صوفیہ حق اپنے ساتھی موسیقار ڈیوڈ وائٹ کے ہمراہ لندن میں رہائش پذیر تھیں۔ یہ دونوں ایک ہاؤس بوٹ بنانے کا منصوبہ بنا رہے تھے جب صوفیا بیمار پڑ گئیں۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔