چین: سنسر شدہ ’سکائی فال‘ کی نمائش

آخری وقت اشاعت:  پير 21 جنوری 2013 ,‭ 03:58 GMT 08:58 PST

’سکائی فال‘ جیمز بانڈ سیریز کی سب سے کامیاب فلم ثابت ہوئی ہے

جیمز بانڈ سیریز کی حالیہ فلم ’سکائی فال‘ کا سنسر شدہ ورژن چین میں دو ماہ کی تاخیر سے نمائش کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔

’سکائی فال‘ کی چین میں نمائش شیڈول کے مطابق گزشتہ برس نومبر میں ہونا تھی تاہم چینی حکام اس کے کچھ حصوں پر معترض تھے۔

اب چین میں دکھائی جانے والے فلم سے وہ حصے حذف کر دیے گئے ہیں جو چینی حکام کے مطابق عوام کے لیے قابل برداشت نہیں تھے۔

چینی مندوبین فلم کے شنگھائی میں فلمائے گئے مناظر نہیں دیکھ سکیں گے جن میں ایک فرانسیسی پیشہ ور قاتل ایک چینی محافظ کو گولی مار کر ہلاک کر دیتا ہے۔

اسی طرح فلم میں چین سے متعلق بدعنوانی اور جسم فروشی کے حوالوں کو یا تو حذف کر دیا گیا ہے اور یا پھر چینی زبان میں سب ٹائٹلنگ میں اس کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چین میں نمائش کے لیے غیرملکی فلموں کی تعداد کی ایک حد مقرر ہے۔

چین ان فلموں کی نمائش کی اجازت نہیں دیتا جن میں اس پر یا چینی حکومت پر تنقید کی گئی ہو۔

’سکائی فال‘ جیمز بانڈ سیریز کی سب سے کامیاب فلم ثابت ہوئی ہے اور اس نے دنیا بھر میں ایک ارب ڈالر سے زائد کا کاروبار کیا ہے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔