فلم فیئر میں’برفی‘ اور ’کہانی‘ کی دھوم

آخری وقت اشاعت:  پير 21 جنوری 2013 ,‭ 05:04 GMT 10:04 PST

رنبیر کپور نے برفی میں ایک گونگے بہرے لڑکے کا کردار نبھایا تھا

ہندی فلمی صنعت کے سب سے معزز مانے جانے والے فلم ایوارڈز فلم فیئر میں فلم ’برفي‘ کو سال کی بہترین فلم جبکہ اسی فلم کے ہیرو اداکار رنبیر کپور کو بہترین اداکار قرار دیا گیا ہے۔

اتوار کی رات ممبئی کے یش راج سٹوڈیو میں ہونے والی ایک شاندار تقریب میں اٹھانوویں فلم فیئر ایوارڈز جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔

بہترین اداکارہ کے شعبے میں برفی میں ایک ذہنی طور پر کمزور لڑکی کا کردار ادا کرنے والی پریانکا چوپڑا نہ جیت سکیں اور ایوارڈ ودیا بالن کے حصے میں آیا جنہوں نے فلم ’کہانی‘ میں اپنی اداکاری سے جیوری کو سب سے زیادہ متاثر کیا۔

اس سے قبل ودیا بالن کو سکرین ایوارڈ میں بھی بہترین اداکارہ کے منتخب کیا گیا تھا۔’ کہانی‘ کے لیے دوسرا ایوارڈ سجائے گھوش کو دیا گیا جو سال 2012 کے بہترین ہدایت کار قرار پائے۔

برفی کے لیے ایک اور ایوارڈ بہترین موسیقی کے لیے موسیقار پریتم کو دیا گیا جبکہ فلم ’جب تک ہے جان کے لیے‘ گلزار نے بہترین نغمہ نگار کا ایوارڈ جیتا۔

اسی فلم کے لیے اداکارہ انوشکا شرما کو بہترین معاون اداکارہ جبکہ فلم ’وکی ڈونر‘ کے لیے اداکار انو کپور کو بہترین معاون اداکار قرار دیا گیا۔

حال ہی میں وفات پانے والے بھارتی ہدایتکار اور پروڈیوسر یش چوپڑا کو بھی اس تقریب میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور انہیں بعد از مرگ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیا گیا۔

فلمی ناقدین کے زمرے میں عرفان خان کو فلم پان سنگھ تومر کے لیے بہترین اداکار جبکہ رچا چڈھا کو گینگز آف واسع پور کے لیے بہترین اداکارہ قرار دیا گیا۔

ناقدین نےگینگز آف واسع پور کو ہی بہترین فلم بھی قرار دیا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔