بالی وڈ راؤنڈ اپ

آخری وقت اشاعت:  اتوار 3 فروری 2013 ,‭ 06:31 GMT 11:31 PST

بالی وڈ راؤنڈ اپ

بالی وڈ راؤنڈ اپ

سنئیےmp3

اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے

متبادل میڈیا پلیئر چلائیں

میں نے کہا تھا پرینکا سٹار بنے گی: گوندا

گوندا اور پرینکا

گوندا اور پرینکا کی آٹھ سال پرانی فلم ریلیز ہونے والی ہے

بالی وڈ کے معروف اداکار گوندا آٹھ سال قبل پرینکا چوپڑہ کے ساتھ ایک فلم میں آئے تھے جس کا نام تھا 'دیوانہ میں دیوانہ'۔ کسی سبب وہ فلم ریلیز نہ ہو سکی۔ بہر حال اب وہ فلم ریلیز کی جا رہی ہے۔

اس موقعے پر گوندا نے کہا کہ جب فلم کے ڈائرکٹر کے سی بوکاڈیا نے انھیں پہلی بار فون پر بتایا تھا کہ فلم کی ہیروئن پرینکا ہیں تو انھوں نے کہا تھا کہ پرینکا بالی وڈ میں چھا جائیں گی۔

گوندا کی یہ بات سچ ثابت ہو چکی ہے کیونکہ آٹھ سال بعد آج پرینکا چوپڑہ کا نام بالی وڈ کی بہترین اداکاراؤں میں لیا جاتا ہے۔

پہلے مضمون پڑھو، پھر سوال کرو: شاہ رخ

شاہ رخ اور قطرینہ

شاہ رخ نے کہا کہ شہرت کی قیمت تو چکانی پڑتی ہے

ایک معروف فلمی ستارہ ہونے کی قیمت سب کو چکانی پڑتی ہے۔ یہ بات کہی شاہ رخ خان نے۔ حال ہی میں انھوں نے ایک میگزن کے لیے جو مضمون لکھا ہے اس کے سبب وہ ذرا مشکل حالات میں پھنس گئے ہیں۔

شاہ رخ خان نے اپنی مسلم شناخت پر جو لکھا اسے لوگوں نے ذرا مختلف نظریے سے دیکھا اور اسی وجہ سے کئی اطراف سے اس مضمون کے خلاف آواز اٹھنے لگی۔

شاہ رخ خان نے میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ انھوں نے جو کچھ لکھا اس میں ایسا کچھ بھی نہیں جیسا کہ لوگ سمجھ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے اس بات پر تنقید کی کہ لوگ ان کے مضمون کو بغیر پڑھے ہی سوال اٹھا رہے ہیں۔

فاروق شیخ ٹی وی پر واپسی کر سکتے ہیں

فاروق شیخ اور دیپتی نول

فاروق شیخ اور دیپتی نول 'لیسن امیا' میں نظر آ رہے ہیں

اپنے زمانے کی ہلکی پھلکی مگر سپر ہٹ فلموں ’چشم بددور‘ اور ’ساتھ ساتھ‘ کے لیے معروف اداکار فاروق شیخ بہت چنندہ فلمیں کرتے ہیں۔ بی بی سی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ اگر ٹیلی ویژن پر کوئی اچھا اور ان کے دل کو چھونے والا رول انھیں ملتا ہے تو وہ اسے ضرور ادا کرنا پسند کریں گے۔

واضح رہے کہ فاروق شیخ نے ٹی وی پر دو مشہور سیریئلز ’جی منتری جی‘ اور ’جینا اسی کا نام ہے‘ میں دو مختلف کردار ادا کیے ہیں۔ ایک میں تو انھوں نے پروگرام پیش کیا ہے جبکہ ایک میں اداکاری کی ہے۔

اس ہفتے فاروق شیخ اور دیپتی نول کی مشہور جوڑی ایک بار پھر نظر آر ہی ہے اور اس بار وہ ’لیسن امیا‘ میں نظر آ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔