آرگو کے لیے بہترین فلم کا بافٹا ایوارڈ

آخری وقت اشاعت:  پير 11 فروری 2013 ,‭ 22:28 GMT 03:28 PST

لندن میں کووِنٹ گارڈن کے رائل اوپرا ہاؤس میں منعقد ہونے والے برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی وژن آرٹس یا بافٹا کے سڑسٹھویں ایوارڈز کی تقریب میں اداکار اور ہدایتکار بین ایفلک کی فلم آرگو کو بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

اسی طری بہترین اداکار کا ایوارڈ فلم لنکن کے مرکزی اداکار ڈینئیل ڈے لیوس کو دیا گیاجبکہ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ پچاسی سالہ فرانسیسی اداکارہ امانویلہ ریوا کو ان کے فلم آمور میں مرکزی کردار پر دیا گیا ہے۔

فلم لا میزراب کو اب تک چار ایوارڈز دیے گئے ہیں جن میں بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ اداکارہ این ہیتھوے کے لیے، بہترین میک اپ، بہترین ساؤنڈ اور بہترین پروڈکشن ڈیزائن شامل ہیں۔

اس کے بعد تین ایوارڈز فلم آرگو کو دیے گئے جن میں بہترین فلم، بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ بین ایفلک کے لیے اور بہترین ایڈیٹنگ کا ایوارڈ شامل ہے۔

ان ایوارڈز کے لیے نامزد کی گئی فلموں میں سر فہرست امریکی خانہ جنگی کے زمانے پر بننے والا جنگی ڈرامہ لنکن تھی جسے دس نامزدگیاں ملیں۔

بافٹا ایوارڈز کی تقریب گزشتہ سات سال سے لندن کے رائل اوپرا ہاؤس کووِنٹ گارڈن میں منعقد ہورہی ہے۔

اس تقریب کے میزبانی کا فریضہ سٹیفن فرآئی نے انجام دیا۔

بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ فلم لا میزراب میں اداکاری پر این ہیتھوے کو ملا جبکہ بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ کرسٹوف والٹز کو فلم جینگو انچینڈ میں دیا گیا۔

جمیز بانڈ کی فلم ’سکائی فال‘ کو بہترین برطانوی فلم کا ایوراڈ ملا۔

مختلف اہم درجہ بندیوں میں ایوارڈ یافتگان یوں ہیں۔

بہترین فلم

آرگو

فلم آرگو کے ہدایتکار بین ایفلک بافٹا ایوارڈ کے ساتھ

اس کے علاوہ نامزد فلمیں

1: لا میزراب

2: لائف آف پائی

3: لِنکن

4: زیرو ڈارک تھرٹی

بہترین مرکزی اداکارہ

امانویلا ریوا (فلم آمور)

فرانسیسی اداکارہ امانویلا ریوا (فلم آمور)

اس کے علاوہ نامزد اداکارائیں

1: ہیلن میرن (فلم ہچ کاک)

2: جینیفر لارنس (فلم سلور لائننگز پلے بک)

3: جیسیکا چیسٹن (فلم زیرو ڈارک تھرٹی)

4: ماریوں کوٹیاڈ (فلم رسٹ اینڈ بون)

بہترین مرکزی اداکار

ڈینئل ڈے لِیوس (فلم لنکن)

فلم لنکن کے مرکزی اداکار ڈینئل ڈے لِیوس

اس کے علاوہ نامزد اداکار

1: بین ایفلِک (فلم آرگو)

2: بریڈلی کوپر (فلم سلور لائننگز پلے بک)

3: ہِیو جیکمین (فلم لیس میزراب)

4: چوکین فینیکس (فلم دی ماسٹر)

بہترین ہدایتکار

بین ایفلِک (فلم آرگو)

فلم آرگو کی ایک منظر جس میں بین ایفلک نظر آ رہے ہیں

اس کے علاوہ نامزد ہدایتکار

1: کوئنٹن ٹیرنٹرینو (فلم جینگو انچینڈ)

2: اینگ لی (فلم لائف آف پائی)

3: کیتھرین بِگلو (فلم زیرو ڈارک تھرٹی)

4: مائیکل ہینیکی (فلم آمور)

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔