بالی وڈ راؤنڈ اپ

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 16 فروری 2013 ,‭ 12:57 GMT 17:57 PST

بالی وڈ راؤنڈ اپ

بالی وڈ راؤنڈ اپ

سنئیےmp3

اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے

متبادل میڈیا پلیئر چلائیں

سلمان خان اپنے باڈی گارڈ کے بیٹے کو لانچ کر رہے ہیں۔

سلمان خان

سلمان خان اپنی فراخ دلی کے لیے کافی مشہور ہیں

سلمان خان تو دلدار ہیں ہی لیکن وہ بالی وڈ میں نئے اداکاروں کو موقعہ دینے کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔ اس بار انھوں نے اپنے باڈی گارڈ ’شیرا‘ کے بیٹے کو فلم میں لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شیرا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’یہ سچ ہے کہ سلمان میرے بیس سال کے بیٹے کو فلموں میں لانچ کر رہے ہیں۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ انھوں نے میرے بیٹے میں کوئی خاصیت ضرور دیکھی ہوگی۔‘

سلمان کے باڈی گارڈ شیرا گزشتہ پندرہ سال سے ان کے لیے کام کر رہے ہیں اور ان کے بے حد قریبی لوگوں میں شمار ہوتے ہیں اور وہ دوہزار گیارہ میں ان کی فلم ’باڈی گارڈ‘ میں ایک نغمے میں بھی نظر آئے تھے۔

مسٹر انڈیا کے سیکوئل میں کون

بونی کپور سری دیوی

فلم ساز بونی کپور سری دیوی کے شوہر ہیں

سنہ انیس سو ستاسی کی ہٹ فلم مسٹر انڈیا کے فلم ساز بونی کپور نے کہا ہے کہ مسٹر انڈیا کے سیکوئل پر کام جاری ہے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ اس فلم میں بھی انیل کپور اور سری دیوی کی جوڑی نظر آئے گی۔

واضح رہے کہ مسٹر انڈیا اپنے زمانے کی معروف ترین فلموں میں شمار ہوتی ہے اور اس کے سیکوئل کا لوگوں کو انتظار بھی ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ اس فلم کا سیکوئل تھری ڈی میں پیش کیا جائے گا۔

عمران ہاشمی کے بغیر کیسی رہے گی مرڈر تھری

مرڈر تھری

مرڈر تھری ہسپانوی فلم ’لا کارا اوكلٹا‘ کا ري میك ہے

فلم ناقد کومل نہاٹا نے اس ہفتے ریلیز ہونے والی فلم ’مرڈرتھری‘ کے بارے میں بتایا ہے کہ وہ ایک ہسپانوی فلم ’لا کارا اوكلٹا‘ کا ري میك ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کہانی عام فلموں سے تھوڑی مختلف ہے کیونکہ اس میں ایک انوکھا ٹوسٹ ہے۔ ایک گھر (جس میں ایک پراسرار کمرہ ہے) جسے سمجھنا تھوڑا مشکل ہے لیکن ٹوئسٹ کے بعد کہانی رفتار پكڑتي ہے اور ناظرین کو سوچنے کا وقت ہی نہیں دیتی، کیونکہ کہانی کافی باندھے رکھنے والی ہے۔

مجموعی طور پر ’مرڈرتھری‘ ایک اچھی دل لگی فلم ہے لیکن دیکھنا ہو گا کہ عمران ہاشمی کے نہ ہونے سے بزنس کتنا کر پائے گی؟

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔