بالی وڈ راؤنڈ اپ

آخری وقت اشاعت:  اتوار 17 مارچ 2013 ,‭ 04:26 GMT 09:26 PST

بالی وڈ راؤنڈ اپ

بالی وڈ راؤنڈ اپ

سنئیےmp3

اس مواد کو دیکھنے/سننے کے لیے جاوا سکرپٹ آن اور تازہ ترین فلیش پلیئر نصب ہونا چاہئیے

متبادل میڈیا پلیئر چلائیں

ہندوستانی سینما کے سو سال پر فلم

ہندوستانی سینما

ہندوستانی سینما کے سوسال 2013 میں پورے ہو رہے ہیں

اس سال ہندوستانی سینما کے 100 سال پورے ہو رہے ہیں اور بالی وڈ کے اس سوسالہ سفر پر محیط ایک فلم ’بومبے ٹاکیز‘ بنائی جا رہی ہے جو اس کے شایان شان تصور کی جا رہی ہے۔

’بومبے ٹاکیز‘ ایک مختصر فلم ہوگی جسے چار معروف ہدایتکار دیباکر بینرجی، انوراگ کشیپ، کرن جوہر اور زویا اختر مل کر بنا رہے ہیں۔ کرن جوہر اس فلم کے بارے میں کافی پرجوش ہیں اور وہ اس کے دوسرے حصے کی بھی امید ظاہر کر رہے ہیں۔

اس فلم میں رنبیر کپور کی بھی جھلک نظر آئے گی۔

دلیپ کمار، امیتابھ اور شاہ رخ ایک ساتھ

سو سال

ہندوستانی سینیما کے سو سال پورے ہونے پر دلیپ کمار، امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان نے ایک ساتھ شوٹ کیا

حال ہی میں بالی وڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن نے اپنی فلم ’ڈان‘ کے پوسٹر پر اپنے فین شاہ رخ خان کے لیے اپنے آٹوگراف دیے۔

ہندوستانی سینما کے سو سال پورے ہونے کے موقع پر دلیپ کمار، امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان نے ایک جریدے کے لیے ایک ساتھ فوٹو شوٹ کیا اور اسی موقعے پر شاہ رخ خان نے امیتابھ بچن کے آٹوگراف لیے اور وہ بھی انھی کی فلم کے پوسٹر پر۔

یہ بات امیتابھ بچن نے اپنی ٹوئیٹ کے ذریعے بتائی۔

میں ڈرٹی پکچر نہیں کر پاتی: کاجول

ڈرٹی پکچر

ڈرٹی پکچر میں ایسے کئی مناظر ہیں جسے بعض لوگ فیملی کے ساتھ دیکھنے میں معیوب سمجھتے ہیں

سال 2011 میں ریلیز ہوئی اداکارہ ودیا بالن کی فلم ’ڈرٹی پکچر‘ کو ناظرین نے کافی سراہا اور بالی وڈ کی مختلف اداکاراؤں نے ودیا کے اس کردار کو نبھانے کی خواہش بھی ظاہر کی۔ لیکن بالی وڈ کی معروف اداکارہ کاجول کا خیال مختلف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر انہیں ’ڈرٹی پکچر‘ کی پیشکش کی جاتی تو وہ انکار کر دیتیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ شادی شدہ ہیں اور گھر پر ان کے خاوند اور بچے بھی ہیں اور اسی سبب وہ ایسا کردار کرنا پسند نہیں کرتیں۔ انھوں نے کہا کہ اس قسم کی فلم میں اداکاری کرنے کے لیے مختلف سوچ کا حامل ہونا ضروری ہے جو کہ ان کی سوچ سے ہم آہنگ نہیں ہے۔

شاہ رخ اور آشوتوش کی واپسی

شاہ رخ خان

فلم سودیش کو فلم ناقدین کی جانب سے پزیرائی ملی تھی

نو سال قبل شاہ رخ خان اور آشوتوش گواریکر ایک فلم ’سودیش‘ لے کر آئے تھے جو باکس آفس پر تو خاطر خواہ کار کردگی نہ دکھا سکی لیکن فلم ناقدین نے اسے کافی سراہا۔ اب نو سال کے عرصے کے بعد ایک بار پھر سے دونوں ایک ساتھ کام کرنے والے ہیں۔

ان دنوں شاہ رخ خان اپنی آنے والی فلم ’چنّئی ایکسپریس‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس کے بعد وہ آشوتوش گواریکر کے ساتھ مل کر ایک تھرلر بنا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔