’رنبیر اور سلمان سے رومانس کرنا ہے‘

سنی لیونی
Image caption سنی لیونی بھارتی نثاد کی کینیاڈیائی اداکارہ ہیں

پورن سٹار سنی لیونی بالی وڈ میں قدم جمانے کے لیے بے تاب ہیں۔ وہیں فی الوقت کئی فلموں میں کام کررہی ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ ان کی تمنا ہے کہ وہ سلمان خان کے ساتھ رومانوی فلم میں کام کریں۔

ساتھ ہی وہ بالی وڈ کی فلموں میں مزاحیہ کردار کرنے کے لیے بھی بے تاب ہیں۔ وہ جلد ہی ’شوٹ آؤٹ ایٹ وڈالا‘ فلم میں ایک آئٹم سانگ میں نظر آئیں۔

لیکن ان کی سب سے بڑی خواہش یہ ہے کہ وہ سلمان خان اور رنبیر کپور کے ساتھ رومانوی کردار ادا کریں۔

سنی لیونی نے سب سے پہلے ’جسم ٹو‘ نامی فلم میں بطور اداکارہ کام کیا تھا۔ یہ فلم تو ناکام رہی لیکن سنی لیونی کے بارے میں میڈیا میں گہری دلچسپی تھی۔

سنی لیونی بھارت میں سب سے پہلے ٹی وی ریئیلٹی شو ’بگ باس‘ میں شرکت کے لیے آئی تھیں۔ اس شو میں حصہ لینے کے بعد بالی وڈ کے کئی پرڈیوسرز نے ان سے رابطہ کیا تھا۔

سنی لیونی فی الوقت پرڈیوسر ایکتا کپور کی فلم ’راگنی ایم ایم ایس‘ میں بطور اداکار کام کررہی ہیں۔

’شوٹ ایٹ وڈالا‘ کی ایک اشتہاری تقریب میں انہوں نے بتایا ’مجھے اس انڈسٹری میں آئے ہوئے تقریباً ایک سال ہوگیا ہے۔ مجھے یہاں بہت اچھا لگ رہا ہے۔ مجھے رنبیر اور سلمان خان دونوں ہی بہت پسند ہیں۔ مجھے سلمان خان کی فلم باڈی گارڈ بے حد پسند آئی تھی۔ سلمان خان کو دیکھ کر بہت مزا آیا۔‘

’شوٹ ایٹ وڈالا‘ میں اپنے آئٹم سانگ کے بارے میں ان کا کہنا تھا ’مجھے اس نغمے کی شوٹنگ سے پہلے بہت ڈر لگ رہا تھا۔ لیکن جان ابراہم اور تشار کپور نے میری بے حد حوصلہ افزائی کی اور انہيں کی وجہ سے میں یہ آئیٹم سانگ کر پائي۔ یہ میرے سب سے یادگار لمحوں میں شامل ہے۔‘

سنی لیونی کا شمار بالی وڈ کی ان خوبصورت اداکاروں میں جن کے بارے میں ناقدین کا کہنا ہے کہ انہیں ادکاری کا ہنر سیکھنا باقی ہے۔