آئرن مین 3 کی افتتاحی تقریب موخر

رپورٹوں کے مطابق برطانیہ میں ’آئرن مین 3‘ کی افتتاحی تقریب کو مارگریٹ تھیچر کے جنازے کی وجہ سے موخر کر دیا گیا ہے۔

فلم سٹوڈیو ڈزنی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ فلم کی افتتاحی تقریب اب بدھ کی بجائے جمعرات کو منعقد کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا، ’اس دن لندن میں ٹریفک انتشار کا شکار ہو گی اس لیے تقریب کے انعقاد میں مشکل ہو گی۔‘

تقریب موخر ہونے کے باوجود فلم کے ہیرو رابرٹ ڈاؤنی جونیر اور گوِنتھ پیلٹرو اس افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

سابق برطانوی وزیرِ اعظم مارگریٹ تھیچر کا انتقال گذشتہ پیر کو ہوا تھا۔ کے جنازے میں دو ہزار سے زیادہ مہمانوں کو مدعوکیا گیا ہے۔ جنازہ ویسٹ منسٹر سے شروع ہو کر سینٹ پال کیتھیڈرل تک جائے گا۔

سنٹرل لندن کی بہت سی سڑکیں بند ہوں گی، اور توقع ہے کہ جنازے کے راستے میں بھاری تعداد میں لوگ کھڑے ہوں گے۔

آئرن مین 3 میں سر بین کنگزلی ولین کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس فلم کو 26 اپریل کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اسی بارے میں