’گیم آف تھرونز‘: ایک دن میں 10 لاکھ ڈاؤن لوڈ

انٹرنیٹ بلاگ ٹورنٹ فریک کے مطابق گیم آف تھرونز کی آخری قسط سب سے زیادہ غیر قانونی طور پر دیکھے جانے والا ٹی وی شو بن گیا ہے۔

بلاگ کے مطابق اس تیسرے سیزن کی آخری قسط کو بٹ ٹورنٹ سے چوبیس گھنٹوں میں دس لاکھ افراد نے ڈاؤن لوڈ کیا۔

بلاگ کے مطابق ایک لاکھ ستّر ہزار افراد نے انٹرنیٹ پر یہ قسط شیئر کی ہے۔

اس سے قبل سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والا ٹی وی شو تھری اوپنر تھا جس کو ایک لاکھ ساٹھ ہزار افراد نے شیئر کیا۔

ٹورنٹ فریک کے مطابق گیمز آف تھرونز کی آخری قسط کو سب سے زیادہ آسٹریلیا میں ڈاؤن لوڈ کیا گی جبکہ امریکہ کینیڈا اور برطانیہ میں بھی بڑی تعداد نے ایسے ڈوان لوڈ کیا ہے۔

ٹورنٹ فریک کے مطابق دوسرے سیزن کی ایک قسط تھی جس کو 43 لاکھ افراد نے غیر قانونی طور پر ڈاؤن لوڈ کیا تھا۔

تاہم ایچ بی او کے پروگرامنگ کے صدر نے انٹرٹینمنٹ ویکلی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اتنے زیادہ ڈاؤن لوڈ ’ایک طرح سے خوشی کی بات ہے‘۔

اسی بارے میں