’کہانی اچھی ہو تو جسم کی نمائش منظور‘

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

جاوید اختر کیوں روپڑے؟

Image caption بھاگ ملکھا بھاگ بھارت کے معروف ایتھلیٹ اور المپیئن ملکھا سنگھ پر مبنی ہے

گزشتہ دنوں معروف شاعر اور سکرپٹ رائٹر جاوید اختر اپنے آنسو نہیں روک پائے اور رو پڑے۔ اس کی وجہ تھی ان کے بیٹے فرحان اختر کی فلم ’بھاگ ملکھا بھاگ‘۔

فرحان اختر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اپنے والد کے اشکبار ہونے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم بھارت کے مشہور رنر اور ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کی زندگی پر مبنی ہے۔

انھوں نے کہا ’فلم کو دیکھ کر پاپا کو شاید اپنی پریشانیوں کے صبر آزما دن یاد آگئے۔ ملکھا سنگھ کو جس قسم کی مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑا اور جس طرح سے اپنی تمام مشکلات کو پیچھے چھوڑتے ہوئے انھوں نے جیت حاصل کی ان کے اسی جذبے اور اس کے خلاف جدوجہد دیکھ کر پاپا کی آنکھوں میں آنسو آگئے‘ انہیں اپنی صبر آزما جدوجہد کے دن یاد آگئے۔

’کہانی اچھی ہو تو جسم کی نمائش منظور‘

Image caption ہما قریشی نے کئی فلموں میں اپنی اداکاری اور خوبصورتی سے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے

فلم ’گینگز آف واسع پور‘، ’لو شوتے چکن کھرانا‘ اور’ایک تھی ڈائن‘ میں اپنی خوبصورتی اور اداکاری کے لیے شہ سرخیوں میں آنے والی اداکار ہما قریشی کو فلموں میں جسم کی نمائش سے کوئی اعتراض نہیں۔

لیکن اس کے ساتھ ان کی شرط یہ ہے کہ جسم کی نمائش فلم کی کہانی سے مطابقت رکھتی ہو۔

بی بی سی کے ساتھ بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا ’ایک اچھی فلم کے لیے مجھے یہ منظور ہے۔ لیکن محض سنسنی پھیلانے کے لیے میں جسم کی نمائش نہیں کروں گی۔اگر فلم کو صرف جسم کی نمائش کے ذریعے فروخت کیا جائے گا تو وہ مجھے کسی طور قبول نہیں ہوگا۔‘

ان کے مطابق وہ کہانی کی مانگ کے مطابق نمائش کرنے سے پرہیز نہیں کریں گي۔

خوبصورتی کی تعریف میں کیا حجاب؟

Image caption فلم لٹیرا آئندہ ہفتے ریلیز ہو رہی ہے اور اس سے رنبیر سنگھ اور سوناکشی کو کافی امیدیں وابستہ ہیں

بالی وڈ میں اپنے قدم جمانے کی کوشش میں لگے اداکار رنویر سنگھ کا نام بار بار مختلف اداکاراؤں کے ساتھ لیا جاتا ہے۔ فلم انڈسٹری کے بعض حلقوں میں انہیں ’فلرٹ‘ یعنی دل پھینک کا خطاب بھی دے دیا گیا ہے۔

رنویر سنگھ نے اپنی اس شناخت پر بات کرتے ہوئے بی بی سی کو بتایا ’مجھے اس سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔ میں خوبصورتی کی تعریف کرنے سے خود کو روک نہیں پاتا۔ مجھے کوئی اچھا لگتا ہے تو میں کہہ دیتا ہوں۔ اس لیے شاید لوگ مجھے فلرٹ کہتے ہیں۔‘

رنویر سنگھ آئندہ ہفتے سوناکشی سنہا کے ساتھ فلم ’لٹیرا‘ میں نظر آنے والے ہیں۔ ان کی فلموں میں ’بینڈ باجا بارات‘، ’لیڈیز ورسز رکی بہل‘ شامل ہیں۔

اسی بارے میں