’سلمان اور مجھے کپڑے اتارنا پسند ہے‘

Image caption پونم پانڈے اپنی برہنہ اور نیم برہنہ تصویریں پوسٹ کرنے کے لیے بھی معروف ہیں

بھارت کی ماڈل اداکارہ پونم پانڈے کی پہلی فلم ’نشہ‘ جمعہ کو ریلیز ہو رہی ہے۔

اس موقعے پر انھوں نے بی بی سی کے ساتھ اپنی فلم اور اپنی پسند و ناپسند کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انھیں اور سلمان کو کپڑے اتارنا اچھا لگتا ہے۔

پونم پانڈے کہتی ہیں کہ ان پر ان کی فلم ’نشہ‘ کا نشہ چھایا ہوا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ان کے پرستار ان کی فلم سے مایوس ہو کر نہیں واپس آئیں گے۔

انھوں نے کہا کہ ’میں نے اس فلم سے پہلے تقریباً 40 سكرپٹس کینسل کیں۔ میں اپنے مداحوں کے سامنے اتنا کچھ پیش کروں گي کہ وہ سینما ہال سے مایوس نہیں لوٹیں گے۔ فلم میں میرا افیئر اپنے سے ایک کم عمر کے لڑکے ساتھ ہے۔‘

وہ یہ بھی کہتی ہیں کہ ان کی فلم بولڈ ضرور ہے لیکن پورن نہیں ہے۔

پونم نے بتایا کہ’فلم میں کہانی ہے، ڈائیلاگ ہے۔اگر کچھ نہیں ہے تو بے موقعہ عجیب و غریب مناظر اور اوٹ پٹانگ آوازیں نہیں ہیں۔‘

پونم پانڈے کو سلمان خان اور شاہ رخ خان جیسے سپرسٹارز کے ساتھ کام کرنا پسند نہیں۔

وہ کہتی ہیں: ’میں دونوں فنکاروں کی بہت بڑی مداح ہوں لیکن ان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتی۔ سلمان اور شاہ رخ کے ارد گرد رقص کرنے سے اچھا ہے کہ ایسی فلمیں کی جائیں جو آپ کو اپنی الگ شناخت دے سکیں۔‘

پونم مزید کہتی ہیں: ’ویسے مجھ میں اور سلمان خان میں ایک مشترک بات یہ ہے کہ انہیں بھی کپڑے اتارنے پسند ہے اور مجھے بھی۔‘

Image caption فلم نشہ کے پوسٹرز کے خلاف گذشتہ دنوں ممبئي اور دہلی میں کئی جگہ مظاہرے ہوئے تھے اور پوسٹر جلائے گئے تھے۔

یاد رہے کہ سنہ 2011 سے قبل پونم پانڈے کا نام بہت کم لوگوں نے سنا تھا لیکن ان کے ایک اعلان نے انہیں شہ سرخیوں میں پہنچا دیا۔ انھوں نے کہا تھا کہ اگر بھارتی ٹیم کرکٹ ورلڈ کپ جیت جاتی ہے تو وہ برہنہ فوٹو شوٹ کرائيں گی۔

پونم یہ تسلیم کرتی ہیں کہ کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران ان کے برہنہ فوٹوشوٹ کے اعلان نے انہیں بہت فائدہ پہنچایا۔

وہ کہتی ہیں: ’ہاں، مجھے اس پبلسٹی سٹنٹ سے فائدہ ہوا۔ مجھے تنازعات میں رہنا اچھا لگتا ہے لیکن ساتھ ہی مجھے ایسی باتوں کو ہینڈل کرنا بھی آتا ہے۔‘

پونم بتاتی ہیں کہ انہیں اشتعال انگیز تصاویر كھنچوانا بہت لبھاتی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹوئٹر پر انہیں بہت سارے اچھے کمنٹس ملتے ہیں اور جو لوگ ان کے خلاف باتیں کرتے ہیں، وہ ان کی پرواہ بھی نہیں کرتیں۔

اسی بارے میں