دھمکی آمیز ٹویٹس پر لیڈی گاگا کی اپیل

Image caption ٹوئٹر پر لیڈی گاگا کے تقریباً چار کروڑ مداح ہیں

امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان پر تنقید کرنے والوں کو دھمکی آمیز ٹویٹس نہ بھیجیں۔

لیڈی گاگا نے اپنے بلاگ میں کہا ہے کہ ’میں اسے نظر انداز نہیں کر سکتی۔ دوسروں کے لیے نفرت بھري بھدي زبان کا استعمال اپنے جذبات کو ظاہر کرنے کا اچھا طریقہ نہیں ہے۔

ان کا یہ پیغام مداحوں کی جانب سے ٹوئٹر پر ڈانس پروڈیوسر ڈیڈما کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے بعد آیا ہے۔

ڈیڈما نے لیڈی گاگا کے ماریانا ابراہمووچ کے ساتھ مل کر بنائے گئے ویڈیوز پر تنقید کی تھی۔

لیڈی گاگا ٹوئٹر پر انتہائی مقبول ہیں اور اس مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر ان کے تقریباً چار کروڑ مداح ہیں۔

لیڈی گاگا اپنے ہیجان انگیز رقص کے لیے مشہور ہیں۔ انہوں نے بلاگ پر اپنے مداحوں سے مخاطب ہو کر لکھا، ’میں آپ لوگوں کا غصہ سمجھ سکتی ہوں۔ میں سمجھ سکتی ہوں کہ مجھے جب کچھ کہا جاتا ہے تو آپ لوگوں کو لگتا ہے کہ وہ آپ کو بھی کہا گیا ہے۔‘

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’اگرچہ پچھلے کچھ سالوں میں پاپ کلچر اور سماج پہلے سے زیادہ منفی اور فنکاروں کے تئیں تنقیدی ہو گیا ہے لیکن اس منفی عمل میں شامل ہو کر آپ نے اسے اور بڑھائیں گے۔‘

انہوں نے مزید کہا، ’سوشل میڈیا کے گمنام رجحان کی وجہ سے اپنے غصے کو بغیر کسی ذمہ داری یا سہارے کے دوسروں کو دھمکی دے کر نکالنا آسان ہو گیا ہے۔‘

امریکی جریدے فوربز کے مطابق لیڈی گاگا تیس سال عمر سے کم کی معروف شخصیات میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والی شخصیت ہیں اور گزشتہ بارہ ماہ میں انہوں نے تقریباً آٹھ کروڑ ڈالر کمائے ہیں۔

اسی بارے میں