سنی لیون اور ملکہ شیراوت ایک ساتھ

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

قطرینہ سے خفا رشی کپور؟

Image caption رنبیر کپور اور قطرینہ کیف کی نزدیکیوں کے بارے میں خبریں عام ہیں

جہاں ایک طرف رنبیر کپور اور قطرینہ کیف کے درمیان مبینہ رومانس کی خبریں میڈیا کی نظر میں آئے دن سرخیوں میں بنتی رہتی ہیں وہیں اب یہ خبریں بھی آ رہی ہیں کہ رنبیر کے والد رشی کپور کو قطرینہ کیف بالکل پسند نہیں ہیں۔

ممبئی کے تمام اخبارات اور ٹی وی چینلز پر یہ خبریں آ رہی ہیں کہ جب سے ان کے بیٹے کے ساتھ قطرینہ کیف کی تصاویر انٹرنیٹ پر سامنے آئی ہے تب سے رشی کپور کافی ناراض ہیں۔

اخبارات کے مطابق حال ہی میں جب کیٹ یعنی قطرینہ کیف رنبیر کپور کے حال احوال دریافت کرنے ان کے گھر پہنچیں تو بابا بھی وہیں موجود تھے۔ انہوں نے کیٹ کو رنبیر سے ملنے نہیں دیا اور باہر کا راستہ دکھایا۔

سنی ليون اور ملکہ شیراوت کے تعلقات

Image caption سنی لیون اور ملیکا شیراوت کو فلموں میں بولڈ مناظر کے لیے جانا جاتا ہے

بولڈ اداکاری کے لیے معروف بالی وڈ کی دو ہیروئنیں ملکہ شیراوت اور سنی ليون جلد ہی ساتھ ساتھ ایک ٹی وی شو میں نظر آئیں گی۔ شو کا نام ہوگا ، ’میرے خيالوں کی ملکہ‘۔

ملکہ نے شو کی شوٹنگ اودے پور میں شروع کر دی ہے اور جلد ہی سنی ليون بھی ان کا ساتھ دینے راجستھان کے شہر ادے پور پہنچ رہی ہیں۔

معروف ٹی وی اداکار روہت رائے اس شو کے میزبان ہوں گے۔ اس شو میں ملکہ شیراوت اپنے چانے والے 30 حریفوں میں سے اپنے لیے دولہے کا انتخاب کریں گي اور سنی ليوني اس کام میں ان کی مدد کریں گی۔

سات کروڑ دے گا ’کون بنے گا کروڑ پتی‘

Image caption یہ کے بی سی کا ساتواں ورژن ہے جس میں سب سے زیادہ انعام کی رقم سات کروڑ ہے

ممبئی کے ایک عالیشان ہوٹل میں امیتابھ بچن نے مشہور ٹی وی گیم شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے ساتویں ورژن کا افتتاح کیا جس میں صحافیوں کو انہوں نے ہاٹ سیٹ پر مدعو کیا اور ان کے ساتھ ’کے بی سی‘ یعنی کون بنے گا کروڑ پتی گیم کھیلا۔

اس سال اس شو میں ایک نئی لائف لائن ’پپلو‘ شامل کی گئی ہے۔ اس کا استعمال کر کے اس میں حصہ لینے والا شخص اپنی پسندیدہ لائف لائن کو دوبارہ استعمال کر سکتا ہے۔

شو میں سب سے زیادہ انعام کی رقم پانچ کروڑ سے بڑھا کر سات کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔

اسی بارے میں