پریتی زنٹا کے وارنٹ اور کرینہ کی ساڑھی

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

منڈیلا کی پوتی، رنبیر کی دیوانی

Image caption وہ لڑکا فلم کا ہیرو رنبیر کپور مجھے بڑا اچھا لگا: ننڈیلکا منڈیلا

جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی پوتی ننڈیلكا منڈیلا بالی وڈ فلموں کی دیوانی ہیں اور انہیں اداکار رنبیر کپور بہت پسند ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ننڈیلكا منڈیلا نے کہا انہیں رنبیر کپور کی فلم ’برفي‘ کافی پسند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’برفی کی کہانی، اس میں فنکاروں کے درمیان دکھائےگئے جذبات اور انداز مجھے بہت پسند آئے۔ اور وہ لڑکا رنبیر کپور مجھے بہت اچھا لگا۔‘

ننڈیلكا نے تسلیم کیا کہ بالی وڈ فلموں کا جنوبی افریقہ میں بہت اثر ہے اور یہاں کے لوگوں کو ہندی فلمیں دیکھنا بہت پسند ہیں۔

ننڈیلكا نے یہ بھی کہا کہ وہ مستقبل میں بھارت جانا چاہتی ہیں۔

رجنی کانت کا نیا کارنامہ

جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار رجنی کانت کی نئی فلم ’كوچی ڈيان‘ کا ٹریلر یوٹیوب پر جاری کردیا گیا ہے اور پہلے ہی دن اسے پندرہ لاکھ سے زیادہ لوگوں نے دیکھا۔

اس فلم کی ڈائریکٹر ان کی چھوٹی بیٹی سودريا اشون رجنی کانت ہیں۔

یہ فلم ’موشن کیپچر اینی میشن‘ ٹیکنالوجی سے بنائی گئی ہے۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے فنکاروں کے منظر پہلے شوٹ کیے جاتے ہیں۔ اس کے بعد انہیں ایک خاص تکنیک کے ذریعے تھری ڈی میں تبدیل کیا جاتا ہے۔

خبریں ہیں کہ فلم کو بارہ دسمبر کو رجنی کانت کی سالگرہ کے دن ریلیز کیا جائے گا۔

پریتی زنٹا کے خلاف وارنٹ

اداکارہ پریتی زنٹا بھارت سے باہر چھٹی منا رہی ہیں اور ان کے خلاف چیک باؤنس ہونے کے ایک معاملے میں غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔

ممبئی کی اندھیری کورٹ نے ان کے خلاف یہ وارنٹ جاری کیا ہے۔ گزشتہ دنوں پریتی نے مصنف عباس ٹائروالا کو 18 لاکھ روپے کا ایک چیک جاری کیا تھا جو باؤنس ہو گيا۔

اسی کے بعد پریتی کے خلاف شکایت درج کرائی گئی تھی۔ پریتی کے وکیل نے بتایا کہ وہ اس وارنٹ کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے اور ضمانت کی اپیل کریں گے۔

کرینہ کپور کی ساڑھی کی نیلامی

Image caption نیلامی سے جمع ہوئی رقم ایک ہسپتال کو دی جائے گی

فلم ’را ون‘ میں کرینہ کپور نے جو لال ساڑھی پہنی تھی اس کی نیلامی ہو رہی ہے۔ یہ وہ لال ساڑھی ہے جسے کرینہ کپور نے فلم ’را ون‘ کے نغمے ’چھمّك چھلّو‘ میں پہنا تھا۔

لندن میں منعقد ہونے والی ایک امدادی تقریب میں اس ساڑھی کے علاوہ کرکٹر راہل ڈراوڈ کے بلے اور ارجنٹائن کے فٹ بالر ليونل میسی کی فٹ بال کی بھی نیلامی کی جائے گی۔

اس نیلامی سے جمع ہوئی رقم ایک ہسپتال کو دی جائے گی۔

سنی ليوني کا ’ایم ایم ایس‘

ایکتا کپور اپنی فلم ’راگنی ایم ایم ایس‘ کا سيكوئل ’راگنی ایم ایم ایس -2‘ بنا رہی ہیں۔ اس کی شوٹنگ تیرہ ستمبر کو شروع ہوگی۔ فلم میں سنی ليوني اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

یہ ایک ڈراؤنی فلم ہوگی۔ ’راگنی ایم ایم ایس دو ہزار گیارہ میں ریلیز ہوئی تھی۔

ایکتا کپور کے مطابق فلم میں ’سیکسی‘ مناظر بھی ہوں گے۔