اینجلینا جولی آسٹریلیا میں فلم بنائیں گی

Image caption یونیورسل پکچرز اس فلم کو آیندہ برس 25 دسمبر کو ریلیز کرے گی

ہالی وڈ کی معروف اداکارہ اینجلینا جولی آسٹریلیا میں دوسری عالمی جنگ کے موضوع پر ’ان بروکن‘ نامی فلم بنائیں گی۔

یہ اینجیلنا جولی کی بطور ہدایت کار دوسری فلم ہو گی جس کے لیے آسٹریلوی حکومت لوکیشنز فراہم کرے گی۔

اینجلینا جولی اس سے قبل سنہ 2011 میں ’لینڈ آف بلڈ اینڈ ہنی‘ نامی فلم کی ہدایات دے چکی ہیں۔

اینجلینا کی فلم کی بوسنیا میں نمائش

بوسنیا: اینجلینا کو فلمبندی کی اجازت

’ان بروکن‘ کی کہانی لورا ہیلن برانڈ کی کتاب پر ماخوذ ہے جس میں دوسری عالمی جنگ کے قیدی لیوس زمیپرینی کی کہانی بیان کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ میں پیدا ہونے والے سابق اولمپیئن رنز لیوس زمیپرینی دوسری عالمی جنگ کے دوران زخمی ہو گئے تھے اور انھوں نے دو سال جنگی قیدی کی حیثیت سے گزارے۔

فلم میں اداکار جیک او کونل لیوس زمیپرینی کا کردار نبھائیں گے جب کہ دیگر اداکاروں میں گیرٹ ہیڈلنڈ اور ڈوم ہال گلیسن بھی شامل ہیں۔

جریدے ہالی وڈ رپورٹر کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ 21 اکتوبر سے سڈنی کے فوکس اور ویلج روڈ شو سٹوڈیوز میں ہو گی۔

یونیورسل پکچرز اس فلم کو آیندہ برس 25 دسمبر کو ریلیز کرے گی۔

اسی بارے میں