سلمان خان کو ایشوریہ کیوں یاد آئی؟

Image caption سلمان خان اور ایشوریہ کی فلمی جوڑی اپنے دور میں بہت کامیاب تھی

کبھی سلمان خان اور ایشوریہ رائے بچن کے مبینہ رومانس کا چرچا میڈیا کی سرخیوں میں ہوا کرتا تھا لیکن اب اس بات کو مدتیں بیت چکی ہیں۔

سلمان اور ایشوریہ اب ایک دوسرے کے بارے میں بات بھی نہیں کرتے نہ ہی ایک دوسرے کا نام لیتے ہیں۔

لیکن ریئلٹی شو ’بگ باس 7‘ میں سلمان خان نے ایک نہیں دو بار ایشوریہ رائے کا نام لیا۔

اس شو میں اداکار اپورو اگنی ہوتری اور ان کی بیوی شلپا اگنی ہوتری بھی حصہ لے رہی ہیں۔

سلمان نے شلپا اگنی ہوتری سے کہا، ’ آپ تو بالکل ایشوریہ رائے کی طرح لگتی ہیں۔ شاید اس لیے اپورو نے آپ سے شادی کر لی۔ اس کے بعد ایک بار پھر انہوں نے کہا، ’آپ ایشوریہ رائے بچن جیسی لگتی ہو۔‘

رتِک کا انکار

اداکار رتِک روشن نے شیکسپیئر کے مشہور ڈرامے ’ہیملٹ‘ پر مجوزہ ایک فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

تگماش دھولیا اس پر فلم بنانا چاہتے تھے جس کے لیے انہوں نے رتک روشن کو پیشکش کی تھی۔

پہلے تو راکیش نے اس میں اپنی دلچسپی دکھائی لیکن بعد میں انہوں نے اپنے انکار کر دیا۔

راکیش کے انکار کے بعد تگماش نے یہ فلم بنانے کا ارادہ ملتوی کر دیا ہے۔

ملند سومن کا اشتہار

سالوں پہلے بھارت کے پہلے ’میل سپرماڈل‘ کہے جانے والے ملند سومن اور ماڈل مدھو سپرے ایک اشتہار میں نیم عریاں نظر آئے تھے۔اس اشتہار میں دونوں نے بدن پر صرف ایک اژدہا لپیٹا ہوا تھا۔

اب اتنے وقت کے بعد ایک بار پھر ملند ایک اشتہار میں عریاں نظر آئیں گے۔

47 سالہ ملند نے ایک ڈيوڈرینڈ کے اشتہار میں ’عریاں شوٹ‘ کروایا ہے۔

ملند نے ماڈلنگ کے علاوہ بالی ووڈ میں بھی اپنی قسمت آزمائی تھی لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہو پائے تھے۔