اداکار عامر خان کے لیے امریکی اعزاز

Image caption عامر خان کا ٹی وی شو سماجی مسائل کی نشاندہی کرتا ہے

اداکار عامر خان نے امریکہ میں ایک اعزاز قبول کیا ہے جو انہیں ان کے بااثر سماجی کام کے لیے دیا گیا گیا۔

بین الاقوامی معاملات پر پروگرام بنانے والی معروف تنظیم ’امریکہ ابراڈ میڈیا‘ نے عامر کو واشنگٹن میں اپنے سالانہ پروگرام میں یہ اعزاز دیا۔

امریکہ ابراڈ میڈیا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا، ’عامر خان کے کام کا اثر امریکہ میں بھی دیکھا گیا ہے۔ وہ اپنے سیلیبرٹی سٹیٹس کا صحیح استعمال کرتے ہیں۔‘

عامر خان نے اٹھایا جہیز کا مسئلہ

عامر کا شو: بچوں کا جنسی استحصال

ادارہ کا مزید کہنا تھا ’ادارہ ان لوگوں کی عزت افزائی کرتا ہے جن کا کام میڈیا کی افادیت کو ظاہر کرتا ہے، جیسے کہ معلومات اور تعلیم فراہم کرنا اور لوگوں کو بااختیار بنانا۔‘

امریکہ ابراڈ میڈیا نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ عامر کے ٹی وی پروگرام ’سیتہ مے جیتے‘ بھارت کے سماجی مسائل پر بحث کرتا ہے اور اس پروگرام کو کروڑوں لوگوں نے ٹی وی پر دیکھا ہے۔‘

امریکہ میں بھارت کی سفیر نروپما راؤ بھی اس تقریب میں موجود تھیں۔

تقریب سے جب عامر نے خطاب کیا تو انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا، ’عامر کہہ رہے ہیں کہ وہ بہت پرجوش ہیں اور ان کے کام کے لیے محبت اور امید کا اظہار کیے جانے پر وہ خوش ہیں۔‘

امریکہ ابراڈ میڈیا نے عامر کے علاوہ ’زیرو ڈارک تھرٹي‘ فلم کی ڈائریکٹر کیتھرین بگیلو اور ’دی انٹرنیشنل سینٹر آن نان وائلنٹ كانفلیكٹ‘ کو بھی ایوارڈ دیا۔

ادارے کا کہنا ہے کہ اپنے مختلف کاموں کے ذریعے وہ خیالات کے تبادلے کو فروغ دے رہا ہے۔

اس کام کے لیے امریکہ ابراڈ میڈیا ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے پروگرام بنانے کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر کئی پروگراموں کا انعقاد کرتا ہے۔

اسی بارے میں