برازیل میں دیوار کو بدنما کرنے پر گلوکار جسٹن بیئبر پر فرد جرم عائد

Image caption برازیل میں عمارات کو بد نما کرنا جرم ہے اور جس کی کم سے کم سزا ایک سال جیل یا جرمانہ ہے

برازیل میں پولیس کا کہنا ہے کہ ریو ڈی جنیریو کی ایک دیوار کو بدنما کرنے پر کینیڈا کےگلو کار جسٹن بیئبر پر فرد جُرم عائد کی گئی ہے ۔

اس دیوار پر جسٹن بیئبر کی ایک تصویرگرفیٹی آرٹ کی صورت میں پینٹ کی گئی تھی

پولیس کے مطابق الزام ثابت ہونے کی صورت میں جسٹن بیئبرکو دیوار خراب کرنے کے جرم میں ایک سال تک قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔

برازیل کے مقامی میڈیا نے جسٹن بیئبر کی تصاویر شائع کی ہیں جن میں انھیں دیوار کو بد نما کرتے دکھایا گیا۔

خیال رہے کہ برازیل میں عمارات کو بدنما کرنا جرم ہے اور جس کی کم سے کم سزا ایک سال جیل یا جرمانہ ہے۔

دوسری جانب برازیل کے حکام نے جسٹن بیئبر کے خلاف مقدمے کو ’چھوٹا جرم‘ قرار دیا ہے۔

ادھر جسٹن بیئبر کی انتظامی ٹیم نے اس حوالے سے کوئی تصبرہ نہیں کیا ہے۔

برازیل کی سول پولیس فورس کے سربراہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جسٹن بیئبر کو ریو ڈی جنیریو کی ایک دیوار کو بدنما کرنے پر فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔

برازیل کے مقامی میڈیا میں شائع ہونے والے تصاویر میں انیس سالہ جسٹن بیئبر کو ایک دیوار کو بد نما کرتے دکھایا گیا۔

ان تصاویر میں جسٹن بیئبر کو سرخ ٹوپی اور فوجی پینٹ میں دکھایا گیا اور ان کے ایک جانب سکیورٹی گارڈ جبکہ دوسری جانب پولیس کی گاڑی کھڑی تھی۔

جسٹن بیئبر کا حالیہ دورۂ برازیل کافی تنازعات کاشکار رہا ہے۔ اس کے علاوہ ریو کے جس ہوٹل میں انھوں نے قیام کیا وہاں بھی کافی مشکلات کے بارے میں رپورٹس سامنے آئیں۔

گلوبو ٹی وی نیٹ ورک کے مطابق جسٹن بئیبر برازیل سے پیراگوئے روانہ ہو چکے ہیں جہاں وہ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

اسی بارے میں